Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایرانی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا ہے: انٹونی بلنکن

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایرانی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا ہے: انٹونی بلنکن
ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایرانی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا ہے: انٹونی بلنکن — November 10, 2026
سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کو بنیادی غلطی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سب سے مہنگی غلطی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنا اور اس کے متبادل کے طور پر کوئی دوسرا معاہدہ پیش نہ کرنا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہونے والے تمام غلط فیصلے اسی بنیادی غلطی کا نتیجہ تھے، جس کے باعث اب امریکا کے پاس دستیاب راستے محدود رہ گئے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران پر مذاکرات کے لیے دباؤ تو ڈالا جا سکتا ہے، لیکن اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ درست حکمتِ عملی یہ ہے کہ معاشی دباؤ برقرار رکھتے ہوئے مزید کشیدگی سے گریز کیا جائے اور اس دباؤ کو ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

بلنکن کے مطابق اس طریقے سے صدر ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ختم کرنے کی راہ بھی ہموار کی جا سکتی ہے۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کو بنیادی غلطی قرار دے دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn