متوفیہ کی شناخت ممتا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو ضلع ورنگل کے ایلکرتی حویلی گاؤں کی رہنے والی تھی۔ تقریباً چھ سال قبل اس نے بیران پلی گاؤں کے سمّن ایریلی سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہرنی (4) اور کاویا شری (3) تھیں۔
تلاش کیجئے
حیدرآباد
تلنگانہ
علاقائی
قومی
ایشیاء
مشرق وسطیٰ
امریکہ و کینیڈا
یوروپ
دیگر ممالک
مذہب
جرائم و حادثات
سوشیل میڈیا
کھیل
انٹرٹینمنٹ
تجارت
تعلیم و روزگار
سائنس
ادبی
صحت
نکاح
ھوم/علاقائی/تلنگانہ
تلنگانہ
ورنگل میں دلخراش واقعہ، شوہر کے مبینہ معاشقے سے دلبرداشتہ خاتون نے دو معصوم بچیوں سمیت تالاب میں کود کر خودکشی کرلی
متوفیہ کی شناخت ممتا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو ضلع ورنگل کے ایلکرتی حویلی گاؤں کی رہنے والی تھی۔ تقریباً چھ سال قبل اس نے بیران پلی گاؤں کے سمّن ایریلی سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہرنی (4) اور کاویا شری (3) تھیں۔
مزید دریافت کریں
Urdu News Subscription
Matrimonial Services
Photo of فوزیہ فرحانہ ناشرفوزیہ فرحانہ8 نومبر 2026 - 11:26
9 minutes read
ورنگل میں دلخراش واقعہ، شوہر کے مبینہ معاشقے سے دلبرداشتہ خاتون نے دو معصوم بچیوں سمیت تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ورنگل میں دلخراش واقعہ، شوہر کے مبینہ معاشقے سے دلبرداشتہ خاتون نے دو معصوم بچیوں سمیت تالاب میں کود کر خودکشی کرلی
Join WhatsApp
Telegram Channel
Follow Facebook
Subscribe YouTube
ورنگل: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر کے مبینہ معاشقے سے دلبرداشتہ 30 سالہ خاتون نے اپنی دو کمسن بچیوں کے ساتھ تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے مقامی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اٹلس نقشے دیکھیں
متوفیہ کی شناخت ممتا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو ضلع ورنگل کے ایلکرتی حویلی گاؤں کی رہنے والی تھی۔ تقریباً چھ سال قبل اس نے بیران پلی گاؤں کے سمّن ایریلی سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہرنی (4) اور کاویا شری (3) تھیں۔
مزید دریافت کریں
Digital Newspaper Access
News Website Advertising
Regional News Coverage
سیاسی خبریں
حکومتی احکام پڑھیں
سمّن گاؤں میں یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا تھا، جبکہ ممتا نرسم پیٹ کے ایک خانگی آئی ہاسپٹل میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں اپنی دو بچیوں کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، سمّن کے اسی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور وہ تقریباً 20 دن قبل اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر اس خاتون کے ساتھ چلا گیا تھا۔
اس معاملے پر گاؤں میں پنچایت بھی منعقد ہوئی، جس میں سمّن کو اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں کچھ دن تک نرسم پیٹ منڈل کے مغدوم پورم میں رشتہ داروں کے مکان میں مقیم رہے۔
تاہم، سمّن دوبارہ مبینہ طور پر دوسری خاتون کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلا گیا، جس کے بعد ممتا اپنی دونوں بچیوں کے ساتھ ایلکرتی حویلی واپس آگئی۔
اسی دوران مبینہ طور پر وہ شادی شدہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ممتا کے گھر پہنچی اور اسے سخت برا بھلا کہا۔ اس توہین اور گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ممتا نے گھر والوں سے کام پر جانے کا کہہ کر دونوں بچیوں کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔
بعد ازاں وہ پاکالہ تالاب پہنچی اور حیدرآباد میں مقیم اپنے رشتہ داروں کو اپنی لوکیشن بھیجتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے جارہی ہے۔ اس کے بعد اس نے دونوں بچیوں کو اپنی کمر سے باندھا اور تالاب میں چھلانگ لگادی۔
ورنگل: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر کے مبینہ معاشقے سے دلبرداشتہ 30 سالہ خاتون نے اپنی دو کمسن بچیوں کے ساتھ تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ ...