غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرامکو ٹاور کی کئی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع آرامکو ٹاور کی کئی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا کہ اس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے دو میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں۔
سعودی حکام نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں دو کروز میزائلوں کو روک کر تباہ کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق اتوار کی صبح ریاض میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس سے کچھ دیر قبل سعودی سول ڈیفنس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہریوں کو پیشگی ہنگامی انتباہ جاری کیا تھا، تاہم بعد میں حکام نے اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے۔
اس حوالے سے سعودی آرامکو ترجمان کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ حوثی باغیوں نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی آرامکو ٹاور پر ہونے والے حوثیوں کے میزائل حملہ حملے میں عمارت کو محدود پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...