Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آج کے فیصلے کئی دہائیوں تک امن و خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

آج کے فیصلے کئی دہائیوں تک امن و خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو
آج کے فیصلے کئی دہائیوں تک امن و خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو — September 24, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج ہم جو فیصلے کریں گے وہ آنے والی کئی دہائیوں تک امن اور خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اوول آفس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تصویر جاری کر دی، دونوں رہنما اس تاریخی دفتر میں دو طرفہ ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کے ہمراہ توسیع شدہ دو طرفہ اجلاس بھی ہوں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک استحکام پر مبنی رہے ہیں۔ آج امریکا اور چین ایک تاریخی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موضوع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی محفوظ طریقے سے ہو۔ چین کے پاس اے آئی کو اچھے مقاصد کے لیے تیار کرنے اور اس کا انتظام سنبھالنے کی صلاحیت اور ذمہ داری دونوں موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اے آئی کی ترقی ہمیشہ انسانی کنٹرول میں رہے اور عوام کی فلاح و بہبود کا باعث بنے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اور شی جن پنگ آج سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور سپر انٹیلی جنس سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ زیرِ بحث آنے والے معاملات کا مقصد تجارت کے زیادہ متوازن تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔

اس سے پہلے چینی صدر شی جن پنگ کے امریکا پہنچنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی پروٹوکول کے برخلاف خود ایئرپورٹ جا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اور شی جن پنگ آج سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور سپر انٹیلی جنس سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ زیرِ بحث آنے والے معاملات کا مقصد تجارت کے ز...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn