Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Bengal

دیگھا میں دردناک حادثہ: طوفانی سمندر میں نہاتے ہوئے 21 سالہ لڑکی غرق، تلاش جاری

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

دیگھا میں دردناک حادثہ: طوفانی سمندر میں نہاتے ہوئے 21 سالہ لڑکی غرق، تلاش جاری
دیگھا میں دردناک حادثہ: طوفانی سمندر میں نہاتے ہوئے 21 سالہ لڑکی غرق، تلاش جاری — September 24, 2026
خلیج بنگال میں کم ہوا کے دباؤ (ڈپریشن) کے باعث جمعرات کی صبح سے ہی سمندر میں شدید طغیانی ہے۔ اسی دوران دیگھا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک 14 سالہ لڑکی سمندر کی سرکش لہروں میں بہہ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ لڑکی شمالی 24 پرگنہ کے علاقے نئہاٹی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیگھا گھومنے آئی تھی۔ انتظامیہ کی سخت ممانعت کے باوجود وہ سمندر میں نہانے اتری تھی۔دوپہر سے ہی انتظامیہ اسپیڈ بوٹ کی مدد سے اس کی تلاش کر رہی ہے، تاہم خراب موسم اور طوفانی حالات کے باعث تلاشی کی کارروائی میں بار بار رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ ابھی تک لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکی کا نام کشمیرا خاتون ہے۔ وہ اپنے والدین اور بڑی بہن کے ساتھ دیگھا آئی تھی۔ جمعرات کی صبح سے ہی سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی تھیں اور ساحل پر انتظامیہ کی جانب سے سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکر پر مسلسل انتباہ جاری کیا جا رہا تھا۔الزام ہے کہ دوپہر ۲ بجے کے قریب یہ خاندان پولس کی نظروں سے بچ کر دیگھا ہسپتال کے قریب واقع ایک ساحل پر نہانے اتر گیا۔ وہ علاقہ نسبتاً ویران تھا اور وہاں سیاحوں کی آمدورفت کافی کم تھی، جس کی وجہ سے وہاں سیکیورٹی کی نگرانی بھی قدرے ڈھیلی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس وقت سمندر کی لہریں عارضی طور پر کچھ کم ہوئی تھیں اور یہ حادثہ ان کے گھر والوں کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا۔ تاہم یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود یہ خاندان اس ویران ساحل تک کیسے پہنچ گیا۔دوسری جانب، سمندری طوفان بدھ کی رات آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا چکا ہے اور اگلے ۲۴ گھنٹوں میں اس کے کمزور ہونے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے آندھرا اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو رہی ہے۔ مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک سمندر میں طغیانی برقرار رہ سکتی ہے، اسی لیے ماہی گیروں کو تب تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے بھی مندارمنی میں نہاتے ہوئے ندیہ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ بعد میں دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں جبکہ ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ اس واقعے کے چند ہی دنوں بعد دیگھا میں بھی ایسا ہی دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

خلیج بنگال میں کم ہوا کے دباؤ (ڈپریشن) کے باعث جمعرات کی صبح سے ہی سمندر میں شدید طغیانی ہے۔ اسی دوران دیگھا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک 14 سالہ لڑکی سمندر کی سرکش لہر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn