Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مغرب بنگال: سردیوں کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات، کولکتہ سمیت 7 بلدیات میں ووٹنگ

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

مغرب بنگال: سردیوں کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات، کولکتہ سمیت 7 بلدیات میں ووٹنگ
مغرب بنگال: سردیوں کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات، کولکتہ سمیت 7 بلدیات میں ووٹنگ — September 24, 2026
مغرب بنگال الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، ریاست میں سردیوں کے آغاز میں ہی بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ کولکتہ سمیت سات بلدیات (میونسپل کارپوریشنز و میونسپلٹیز) میں الیکشن کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ خبر ہے کہ 27 یا 28 اکتوبر کو انتخابات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کمیشن کی ابتدائی تجویز کے مطابق، 28 یا 29 نومبر کو ووٹنگ اور 2 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہو سکتی ہے۔
جن سات بلدیات میں انتخابات کروانے کی بات کی جا رہی ہے ان میں کولکتہ، ہاوڑہ، بالی، ہلدیا، دھوپ گوڑی، کالمپونگ اور کرسیانگ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان ساتوں بلدیات میں کل 6301 پولنگ بوتھوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتظامی سطح پر تیاریاں پہلے ہی شروع کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کی خاکہ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے ریاستی الیکشن کمشنر کرشنا گپتا جمعہ کے روز متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس (ڈی ایم) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے۔ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے ان اضلاع میں ای وی ایم پہنچانے کا کام شروع ہو جائے گا۔
فی الوقت ریاست کے 12 اضلاع کی کل 15 بلدیات میں منتخب بورڈ قائم نہیں ہیں اور شہری خدمات منتظمین (ایڈمنسٹریٹرز) کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔ ان میں سب سے اہم ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن ہے، جہاں گزشتہ13 سالوں سے کوئی الیکشن نہیں ہوا ہے۔ وہاں آخری بار ۲۰۱۳ میں انتخابات ہوئے تھے اور 2018 میں بورڈ کی مدت ختم ہو گئی تھی۔
ہوڑہ کے علاوہ جن بلدیات میں طویل عرصے سے الیکشن نہیں ہوئے ہیں ان میں درگاپور میونسپل کارپوریشن، مرشد آباد کی ڈومکل، شمالی دیناج پور کی رائے گنج، جنوبی دیناج پور کی بونیاد پور، جنوبی ۲۴ پرگنہ کی پوجالی، دارجلنگ ضلع کی کرسیانگ اور میرک، کالمپونگ ضلع کی کالمپونگ، پوربا مدنی پور کی پانشکورہ اور ہلدیا، ندیہ کی کوپرز کیمپ، بیربھوم کی نلہاٹی، ہوڑہ کی بالی اور جلپائی گوڑی کی دھوپ گوڑی شامل ہیں۔ انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر بلدیات کے آخری انتخابات 2017 میں ہوئے تھے۔ریاست میں سیاسی تبدیلی کے بعد کئی بلدیاتی بورڈ غیر فعال ہو گئے اور متعدد ٹوٹ بھی گئے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بنیادی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف، اگلے سال کے آغاز میں ریاست کی مزید 112 بلدیات کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ معطل شدہ اور مدت ختم ہونے والی بلدیات کو ملا کر اگلے ۹ مہینوں کے اندر ریاست کی کل127 بلدیات کے انتخابات بروقت مکمل کروانا، ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کے لیے سب سے بڑا امتحان ہے۔

مغرب بنگال الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، ریاست میں سردیوں کے آغاز میں ہی بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ کولکتہ سمیت سات بلدیات (میونسپل کارپوریشنز و میونسپلٹیز) میں الیک...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn