اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ناگا چیتنیا کی 37 سالہ سمانتھا پربھو سے شادی 2017ء میں ہوئی اور دونوں نے 2021ء میں راہیں جداکرلی۔ سمانتھا سے طلاق کے بعد ناگا نے سوبھیتا دھولیپالا سے شادی کی تیاری شروع کردی ہیں، جوڑا 4 دسمبر کو رشتہ اذدواج میں بندھنے جارہا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں 2021ء میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد ہونے والی شدید ٹرولنگ کے بارے میں اپنی طویل خاموشی توڑ دی۔ سمانتھا نے زندگی کے مشکل فیصلے کے بعد ان گنت افواہوں کا سامنا کیا اور طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ تھا، یہ صورتحال پدرانہ معاشرے میں طلاق کے بعد خاتون کو ہی معاشرتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اُن سے سخت باز پرس کی جاتی ہے۔ سمانتھا پربھو نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ معاشرے میں طلاق یافتہ عورت ہی نشانہ بنتی ہے، صرف آن لائن ہی نہیں حقیقی زندگی میں مرد کی نسبت عورت کو زیادہ شرمناک رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق کئی جھوٹی اور غلط باتیں کی گئیں، مجھے آج بھی اپنے متعلق ہونے والی گفتگو یاد ہے، میرے بارے میں بالکل جھوٹ پھیلایا گیا۔ دوران انٹرویو اداکارہ نےسچ بتانے کی پیشکش کی اور ساتھ ہی پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا جواب دینے کا کیا فائدہ ہے؟ بہت سے لوگ ملتے ہیں جو کچھ منٹ آپ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور تین دن بعد آپ سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔ سمانتھا نے انکشاف کیا کہ اس ساری صورتحال میں، میں نے سچائی کو صرف ایک سرکل تک محدود رکھا اور ایسا کرنے میں ہی سکون محسوس کیا، آپ اس حقیقت کے ساتھ بھی رہ سکتے ہیں کہ میرے خاندان اور دوستوں کو سچ کا پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچائی کی توثیق کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے لیکن میں نے حقیقت کو عوام کی منظوری کے بغیر قبول کرلیا ہے۔
Source: social Media
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
تامل اداکار کی پروفیشنل ریسنگ سرکٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل