Activities

تحریک پیام انسانیت ٹینگرا کے ممبران نے این آر ایس ہسپتال کا دورہ کر مریضوں کی عیادت کی

تحریک پیام انسانیت ٹینگرا کے ممبران نے این آر ایس ہسپتال کا دورہ کر مریضوں کی عیادت کی

کولکاتا۔ گزشتہ اتوار کو آل انڈیا تحریک پیام انسانیت فورم ٹینگرا یونٹ کی جانب سے کولکاتا شہر میں واقع این آر ایس ہسپتال کے کینسر ڈپارٹمنٹ کے مریضوں کی عیادت کی گئی ناشتہ اور کتابچہ بطور ہدیہ دیا گیا اور تنظیم کی جانب سے انہیں تسلی اور دعائیں دی گئیں جسے خود مریض اور ہسپتال کے عملہ نے بہت سراہا، خوشی کا اظہار کیا اور اس کام کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ساتھ ہی ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر تنظیم کا مختصر تعارف کراتے ہوئے مولانا شہادت حسین ندوی نے کہا کہ آج سے تقریباً ۵۰؍ سال قبل حضرت مولانا ابو الحسن علی الحسنی الندوی رحمہ اللہ نے ایک تحریک کا تخیل پیش کیا تھا اور ۱۹۷۴ میں کامیابی کے ساتھ اُس تحریک کا پہلا اجلاسِ عام آلہٰ باد میں منعقد کیا گیا، جس میں مولانا نے محبت کا پیغام دیا، انسانیت کی آواز لگائی، اور مذہبی منافرت کو ختم کر کے انسانیت کا پیغام دیا، اس کے بعد سے مسلسل یہ تحریک پھلتی پھولتی رہی، اور اس تحریک کے ذریعے غیروں کے ذہنوں سے اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا رہا، پیامِ انسانیت تمام انسانوں کی خیر خواہ وہ واحدتنظیم ہے جسکے ممبران محض انسانیت کے نام پر اپنی جان اپنا مال سب کچھ قربان کر رہے ہیں. اس تحریک کے بہت سے شعبے ہیں، جن میں سے ایک شعبہ گاہے بگاہے مختلف ہسپتالوں میں جاکر مریضوں کی عیادت کرنا، انہیں تسلی دینا، ہر طرح کی تعاون کا یقین دہانی کرانا اور علی میاں ندوی رحمہ اللہ کا کتابچہ بغرض مطالعہ دینا ہے۔ "عیادت" اور مزاج پُرسی سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے، ایک دوسرے کے لیے ہم دردی اورغم خواری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، مریض،اس کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے دل میں عیادت کرنے والے کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اتحاد و یگانگت کی ایک اچھی فضا قائم ہوتی ہے،گویا سماجی اور دینی دونوں ضرورتیں اس سے پوری ہوتی ہیں، اگر بیماری کے علم کے باوجود مریض کی عیادت نہ کی جائے اور اس کی طرف بالکل توجہ نہ دی جائے، تو آپس میں عداوت، کدورت ،نفرت اور کم از کم بدگمانی پیدا ہوتی ہے۔ باقی شعبے پولیس اسٹیشنوں میں جاکر وہاں کے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنا، مختلف تعلیمی پروگرام منعقد کرنا و دیگر اصلاحی امور انجام دیتے ہیں. خاص بات یہ ہے کہ اس تحریک کہ ممبران ہی تمام اخراجات برداشت کرتے ہیں، نہ ہی عمومی چندہ ہوتا ہے نا آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ ہے اور پورے ملک کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے ملک کے مختلف شعبوں، قصبوں اور شہروں کے لوگ اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں، اس کام سے متأثر ہو کر ایسے ہزاروں لوگ مسلمان ہو چکے ہیں جو اس سے قبل اسلام اور مسلمانوں کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھنے کے علاوہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے. کولکاتا شہر میں اس کام کو ٹنگرا یونٹ کے ذمہ داران و ممبران حضرت مولانا شہادت حسین ندوی امام و خطیب بچالی گھٹ مسجد ٹینگرا کی سرپرستی میں بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ کئی سالوں سے انجام دے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments