Activities

اُردو فورم مونگیر کی ماہانہ نشست

اُردو فورم مونگیر کی ماہانہ نشست

اُردو فورم مونگیر کی ماہانہ نشست مورخہ 09/جون 2024 کو فورم کے معتبر ممبر جناب عرفان احمدکی شاندار میزبانی میں اُن کے دولت کدہ توپ خانہ بازار میں منعقد ہوئی ۔جو کہ ہر ماہ کی طرح ظاہر ہے بےحد کامیاب رہی ۔اردو دشمنی کے اس دور میں اردو کی سلامتی وبقا کے لئے فورم کی یہ نشست سجائی جاتی ہے جس میں فورم کے تمام اراکین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتےہیں ۔پروگرام کے آغاز میں کنوینر جناب ام اے جوہر نے گذشتہ ماہ کی روداد بیان کی ساتھ ہی آنے والے یوم تاسیس اور فورم کے مجلہ پر سبھوں نے اپنی اپنی رائے رکھی۔دوسری طرف پروفیسر شبیر حسن کے انتقال پر فورم کے اراکین نے تعزیت کی ۔واضح ہو کہ مرحوم فورم کی میٹینگ میں اکثر و بیشتر شرکت کرتے تھے اور اپنے افسانے سنایا کرتے تھے حسبِ روایت سب سے پہلے نثری دور کی ابتدا ہوئی اور الحمد للہ نثری نشست بے حد دلچسپ و کامیاب رہی۔فورم کے تمام ممبران نے ایک سے بڑھ کر ایک تخلیقات پیش کیں ۔جسے بے حد پسند کیا گیا اور ماحول خوشگوار ہو گیا ۔سب سے پہلے فورم کے رکن جناب رئیس الرضا نے اپنا افسانہ بعنوان میری گڑیا سامعین کے گوش گزار کیا اور واہ واہی بٹوری اس کے بعد جناب محمود عالم نے ایک تبصرہ بعنوان *انتخابی نتائج اور مسلمانانِ ہند* پڑھ کر سنایا جسے سامعین نے دلچسپی سے سنا۔اسکے علاوہ جناب ابو محمد نے ڈاکٹر اقبال حسن آزاد کے افسانوی مجموعہ قطرہ قطرہ احساس کے نئے ایڈیشن کی اشاعت پر ایک عمدہ تبصرہ سنا کر ماحول بنا دیا۔جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسکے بعد میزبان جناب عرفان احمد نے اپنا مختصر افسانہ زندگی پڑھ کر سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا- اور آخر میں محترمہ نشاط پروین نے ایک سفر نامہ بعنوان ہوائی سفر پیش کیا.جس میں انہوں نے اپنے سفر کی روداد بیان کی اسکے علاوہ عید قرباں کی مناسبت سے جناب عبداللہ بخاری نے ایک مضمون عید قرباں پڑھ کر تمام افراد کو سنایا -۔واضح ہو کہ اردو کے اس ادبی چراغ کو روشن رکھنے میں شہر مونگیر کا یہ فورم پورے آب و تاب کے ساتھ آسمانِ ادب پر روشن ہےدوسرے دور میں جناب پرویز اقبال کی غزل سے شعری دور کا باضابطہ آغاز ہوا جو اختتام تک شاندار رہا-اس ماہ کے لئے مصرع طرح تھا۔ چُھو کے مت دیکھنا ہر رنگ اُتر جاتا ہے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
Verma Verma Homrighausen