جوآینٹ فورم اگینسٹ این آر سی سی اے اے کی پکار پر آج بلائ گئ ایک مشاورتی میٹنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے چور دروازے کے زریعے این آر سی کو لاگو کرنے کی جو سازش کی جا رہی ہے اسکے خلاف متحدہ طور پہ لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ اسکو لاگو ہونے نہیں دینگے۔ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوے جوآینٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے جوائنٹ کنوینر ڈاکٹر پرسنجیت بوس نے کہا کہ بنگال کے مختلف ڈسٹرکٹ سے عوام الناس کے ادھار کو باطل کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں۔ اس سے عوام الناس میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ UIDAI کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ ایسا کر سکے ۔اس نے یہ عمل 28Aرولز کے تحت کیا ہے جبکہ یہ رول ابتدائی 2016 کے ایکٹ میں نہیں ہے۔یہ غیر قانونی طریقوں سے کی جا رہی ہے۔ جوآینٹ فورم اگینسٹ این آر سی نے اس سلسلےمیں UIDAI کو ایک خط جسے legal notice کہنا چاہئے بھیجا ہے اور جواب طلب کی ہے کہ وہ کس بنیاد پہ لوگوں کا آدھار deactivate کر رہا ہے۔ شہریت کا تعین شہریت کے قانون، foreigner's act اور پاسپورٹ ایکٹ کر سکتا ہے آدھار واضح طورپر یہ مطلع کرتا ہے کہ یہ شناختی کارڈ آپکے شہریت کا ثبوت نہیں ہے تو UIDAI غیر ملکی ہونے کی بنیاد پر کس طرح عوام کے آدھار کو باطل قرار دی سکتی ہے ۔ اس سلسلےمیں کلکتہ کی معروف وکیل Jhuma Sen نے سامعین کو قانونی نکات اور اسکی violation کے بارے میں تفصیلی طور پہ روشناس کرایا اور کہا کہ یہ Ultra Vires ہے دوسرے کنوینر منظر جمیل نے واضح کیا کہ یہ آنیوالے الیکشن کے پیش نظر حکومت کی مزہبی بنیاد پہ پولارائزیشن اور ہندو ووٹ کے consolidation کی ایک چالہےانہوں نے مزید کہاکہ جسطرح NRC CAA NPR کے خلاف انہوں نے مسلسل احتجاجی مہم چلائی تھی اسیطرح اگر حکومت اسے بند نہیں کرتی ہے تو جوآینٹ فورم اگینسٹ این آر سی پھر ایکبار سڑک پہ اتر آئیگی اور اسکے خلاف متحدہ طور پر اسے ختم کرنے کے لئے مہم چلائے گی تاوقتیکہ حکومت اسے واپس لینے پہ مجبور نہیں ہو جاتی۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر