بالی میں واقع رابندر بھون میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام انٹر اسکول کراتے چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں لڑکے او رلڑکیوں نے حصہ لیا۔اس چمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر رانا چٹرجی صاحب نے دیپ جلاکر کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 21 ٹیموں نے حصہ لیا مہمان خصوصی جناب راجو بھومک،صدرھوڑہ ضلع (اسپورٹس سیل) جناب امیت کر صاحب ،جناب ڈاکٹر واصفِ اختر صاحب، جناب راجیب کمار سنگھ صاحب ،ھوڑہ کورٹ کے وکیل، بطور مہمان جناب افروز عالم، جناب بدرالدجی انصاری ،جناب آکاش شرما، اور امتیاز انصاری کے نام قابل ذکر ہے۔ ٹورنامنٹ میں 21 ٹیموں نے حصہ لیا نارائنا اسکول نیو ٹاون چمپئن ٹرافی اور مڈل جیتا ،دلیپ ساو (کراٹے کوچ) اور امتیاز انصاری مین آف دی میچ ہوئے۔ڈاکٹر رانا چٹرجی کے ہاتھوں چمپئن اور رنر ہونے والے لوگوںکو انعامات کی تقسیم کی گئی۔یہ چمپئن شپ کافی شاندار رہا۔
Source: social media
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
مدھیامک امتحان میں عالم بازار اردو ہائی اسکول کے شاندار نتائج
چمپارن کے نیناہا،بنولیاگاؤں میں امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست ومشاعرہ کاانعقاد