Activities

انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در

انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در

انجمن باغ و بہار، برہ پورہ، بھاگل پور کے زیر اہتمام محمد تاج الدین کی رہائش گاہ پر پریم ناتھ در کے یوم پیدائش پر ایک ادبی نشست منعقد کی گئی۔اس موقع پر انجمن کے جنرل سکر یٹری ڈاکٹر محمد پرویز نے کہا کہ پریم ناتھ در اردو فکشن کا ایک اہم نام ہے۔ وہ ترقی پسند افسانہ نگار تھے اور بعد میں حلقہ ارباب ذوق سے منسلک ہو گئے۔انکے افسانے رومان اور حقیقت کا ایک خوبصورت سنگم ہے۔انہوں نے کم لکھا لیکن سوچ سمجھ کر لکھا۔25جولائی 1914ءکو شری نگر،کشمیر میں پیدا ہوئے اور وفات 6ستمبر 1976ءکو دہلی میں۔ والد کا نام پنڈت رام چند در جو اپنے زمانے کے فارسی کے بہترین شاعر تھے اور اہلیہ کا نام پریم پرتما در ۔سری پرتاب کالج سے انہوں نے فلسفہ،انگریزی،تاریخ اور اردو کے مضامین سے بی۔اے پاس کیا۔انہوں نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور انکا پہلا افسانہ غلط فہمی ہے جو ادبی دنیا لاہور 1945ءمیں شائع ہوا۔وہ شیخ عبداللہ کی نیشنل کانفرنس سے جڑے رہے،شیخ عبد اللہ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ انکے پریس اور پہلیسٹی صلاح کار مقرر ہوئے انکی حیثیت منسٹر سے کم نہیں تھی۔وہ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز اور اسٹیٹس مین سے بہت دنوں تک منسلک رہے۔اسکے بعد آل انڈیا ریڈیو میںانڈین لسنر اور آواز کے مدیر ہوئے اور ترقی کرکے سنٹرل انفارمیشن سروس کے رکن ہوئے۔انکی تصانیف میں کاغذ کا واسدیو اور دیگر افسانے،نیلی آنکھیں،چناروں کے سائے میں،گھر کی بات،بے تال لمحے وغیرہ ہیں۔ انکے خاص افسانوں میں گیت کے چار بول،کاغذ کا واسدیو،غلط فہمی،چڑھاوا،نیلی آنکھیں،گدھ،زندگی کا گھونٹ،نیلی بوتل ہیں۔ نشست میں شامل محمد تاج الدین ، محمد بلال الدین، محمد سہیم الدین،ڈاکٹر عمارہ خاتون شامل تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments