Activities

زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم

زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم

مرکزی کولکاتا کے زکریہ اسٹریٹ کے قریب تارا چند دت اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے ہر سال محرم الحرام کے موقع پر کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جا تاہے۔ان میں لوگوں کے درمیان شربت کی تقسیم، اکھاڑہ کا اہتمام ، نوحہ خوانی اور کھچڑے کی تقسیم وغیرہ کا اہتمام کیا جا تاہے۔گزشتہ چوبیس برسوں سے یہاں اس طرح کے پروگرا م کا اہتمام ہوتا رہا ہے ۔اور آرگنائزروںکا کہنا ہے کہ وہ لوگ جب تک زندہ رہیں گے اس طرح سے پروگرام کا اہتمام کر تے رہیں گے۔ادارہ کے جنرل سکریٹری محمد شاہد خان ( خلیفہ ) نے بتایا کہ اس کے ذریعہ ہم لوگ ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں اور اس میں حصہ لیتے ہیں۔ کچھڑے کی تقسیم کے وقت علاقے کے ایم ایل اے ویویک گپتا اپنے ہاتھوں سے لوگوں میںکھچڑے کی تقسیم کرتے ہیں۔کل بھی یہاں شربت کی تقسیم کی گئی تھی اور آج بھی شربت کی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر نارتھ کولکاتا سے ترنمول کانگریس کے یوتھ پریسیڈنٹ شانتی رنجن دا موجود تھے۔ ان کے علاوہ ادارہ کی جانب سے حامد خان، گولڈن خان اور ، محمد عابد حسین موجود تھے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments