Activities

ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا

ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا

کولکاتا 15جولائی: ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشن کی جانب سے مرکزی کولکاتا کے دوارکا ناتھ ٹیگور لین میں واقع راتھیندر منچ، رابندر بھارتی سوسائیٹی میں ڈاکٹروں کا ایک شاندار پروگرام کااہتما م کیا گیا جس میں پورے مغربی بنگال کے چھ سو سے زائد ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔اس میگا ڈاکٹرس میٹ اور ایوارڈ فنکشن میںمہمان خصوصی کے طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد موجود تھے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس میں تمام پیتھی کے ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا۔ اس پروگرام کا عنوان مضبوط ہندوستان کو جوڑنے والا ہیلتھ کیئر رکھا گیا تھا۔ جس میں ایلو پیتھی، آیوروید، یونانی، ہو میوپیتھی اور ہربل سسٹمس کے ڈاکٹر شامل تھے۔ادارہ کے نیشنل پریسیڈنٹ محمد شعیب عالم وارثی اور وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر محمد رفیق انصاری نے ادارہ کے دیگر ممبروںکے ساتھ مل کر اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس میں ڈاکٹر سراج احمد کے علاوہ مشہور اناﺅنسر شکیل انصاری صاحب بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی باتوں اور اداکارہ سے ڈاکٹروں کو محظوظ کیا۔ڈاکٹر سراج احمد اور ڈاکٹر کلام الدین صاحب نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں تمام پیتھی کے ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا۔ اس سے مریضوںکو کافی فائدہ پہنچے گا۔ کس پیتھی میں کس کا علاج بہتر ڈھنگ سے ہوسکتا ہے۔ اس میں اسکاپتہ چل جائے گا اور مریض اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔یہاں زیادہ تر ڈاکٹروں نے نالج شیئر کیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments