Activities

سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا

سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا

کولکاتا26جولائی:مرکزی کولکاتا کے زکریہ اسٹریٹ میں سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام اور خادم الحجاج کو شاندار استقبالیہ دیا گیا۔جتنے حاجی تھے انہیں پھولوں کا ہار، مومنٹو اور شال پیش کرکے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسی طرح خادم الحاج کو پھولوں کا ہار اور مومنٹو دے کر ان کا سواگت کیا گیا۔یہاں کولکاتا خلافت کمیٹی کے ہال میں گزشتہ چار برسوں سے ا س طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پچاس سے زائد حجاج کرام اور خادم الحجاج کو استقبالیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر راجہ بازار جامع مسجد کے امام مفتی امام لدین صاحب موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اس طرح کی محفل میں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایسے پروگراموں کی سخت ضرورت ہے۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہاںایسے لوگ موجود ہیں جو حج کو لے کر کام کرتے ہیں۔ انہوںنے اس دوران یہ مشورہ دیا کہ حاجیوںکو چاہئے کہ جب بھی وہ حج پرجائیں اپنے درمیان ایک عالم کو رکھ لین تاکہ ان کا حج آسان ہوجائے۔ وہ دعاﺅں کا اہتمام ہر جگہ وہ عالم کرتا رہے اور زائرین کو حج ارکان کے بارے میں بتا تا رہے۔ اس موقع پر ملک محمداسحاق نے کہا اس بار حج کےلئے فارم بھرا جا رہا ہے۔ اس کی آخری تاریخ 31جولائی ہے۔ اب تک بارہ ہزار درخواستیں آئی ہیں۔ جبکہ اٹھارہ ہزار کا کوٹا ہے۔ اگر یہ پورا نہیں ہوا تو حکومت کوٹے میںکٹوتی کردے گی او ر بعد میں اسے بڑھانے میں دقت آئے گی۔ اسی طرح نیئر اقبال نے کہا کہ ہم لوگ کیمپ لگا کر اس کا پرچار کر رہے ہیں۔حج کے دوران مسائل کے سلسلے میں کہا کہ پرائیویٹ کمپنی والے یہ الزام لگاتے ہیں کہ سرکاری طور پر حج پر جانے والوں کو دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ لوگ ایسا صرف اپنی دکان چمکانے کے ارادے سے ایسا کہتے ہیں۔ا س موقع پر سابق کونسلر اخلاق احمد، موجود کونسلر عفار علی تان، مبین بھائئی، بشیر بھائی ، وغیرہ موجود تھے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments