Activities

ایک شام بیادِ ظفر گورکھپوری

ایک شام بیادِ ظفر گورکھپوری

یکم ستمبر، 2024 کی شام تسمیہ آڈیٹوریم، اوکھلا، نئی دہلی میں سولیٹیئر لیٹریچر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقبول شاعر خلد مکانی ظفر گورکھپوری کی یاد میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب اور مشاعرہ منعقد ہوا۔ اس یادگار تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر معروف ادیب و دانشور ڈاکٹر خالد محمود (دہلی) اور پرنسپل اسلم شیخ (ممبئی) موجود تھے۔ تقریب میں کمال پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر فیروز کمال (جبلپور)، امتیاز گورکھپوری، سید ساجد حسن، عتیق الرحمن، اور ارشد سیفی جیسے معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔نظامت کے فرائض بڑی خوش اسلوبی سے عرفان اعظمی نے انجام دیے۔ مشاعرے میں جن شعرا نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی، ان میں شاہد انور (دہلی)، ریاض منصف (ممبئی)، آتش رضا شیخ پوری (کولکاتا)، خلیل اسلم (جبلپور)، امتیاز گورکھپوری (ممبئی)، سلل تواری (جبلپور)، اقبال نادر (ممبئی)، ارشد راہی (جبلپور)، نتین کبیر (دہلی)، درد فیض (لکھنو)، شائستہ مہ جبیں (جے پور)، ریتو کوشیک (حصار)، اور ریشم زیدی (دہلی) شامل تھے۔سولیٹیئر لیٹریچر فاؤنڈیشن کی بانی پروین شغف اور سکریٹری ارشد بدایونی نے مہمانانِ گرامی کا روایتی شال پیش کر استقبال کیا۔ جناب خالد محمود نے ظفر گورکھپوری کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی یاد کو تازہ کیا، جبکہ امتیاز گورکھپوری نے اپنے والد مرحوم کی زندگی اور خدمات پر ایک جامع گفتگو کی۔ صدرِ محفل ڈاکٹر سید فاروق نے اپنے صدارتی کلمات میں محفل کے ادبی پہلوؤں اور ظفر گورکھپوری کی شاعری کے اثرات پر روشنی ڈالی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments