رحمانی30 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو ثابت کرتے ہوئے 2024 کے سی ایم اے فاؤنڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بیشبہا صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔جون 2024 سیشن 1 میں، تمام پانچ طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ یہ تسلسل دسمبر 2024 کے سیشن 2 میں بھی جاری رہا، جہاں ایک بار پھر پانچوں طلباء نے %100 کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کامیابیاں 2023-24 کے سیشن کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس میں 11 طلباء نے امتحانات میں مکمل کامیابی حاصل کی تھی۔رحمانی 30 کی لگاتار کامیابیاں اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، طلباء کی بہترین تیاری میں غیر معمولی محنت، اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اس کے عزم و حوصلے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔
Source: Social Media
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
منموہن سنگھ نہرو کے بعد سب سے کامیاب وزیر اعظم تھے: اوپی شاہ
ایڈوکیٹ امتیاز احمد کو ملی اہم ذمہ داری
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
سیاست و مذہب کے اختلاط سے سیکولرزم خطرے میں ایڈوکیٹ تنویر بن ناظم