مونگیر کے قدیم ادارہ یتیم خانہ انجمن حمایت اسلام میں طلبہ کے درمیان انعامی مسابقاتی اجلاس منعقد ہوا جس میں 86 طلبہ نے حصہ لیا، طلبہ نے قرات، نعت، اور تقریری مسابقوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے-اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مشیرالدین رحمانی نے فرمائی جب کہ حکم کے فرائض مولانا مفتی محمد احمد اللہ رحمانی المظاہری خطیب مسجد مبارک چک مونگیر، مولانا عبد العلیم رحمانی ازہری استاد جامعہ رحمانی مونگیر، مولانا محبوب صاحب رحمانی استاد انجمن حمایت اسلام مونگیر نے انجام دیے-تفصیل کے مطابق تقریری مسابقہ میں طلبہ نے عظمت صحابہ، حقوق والدین، سیرت النبی، مدارس اسلامیہ، عظمت قرآن مجید جیسے اہم موضوعات پر اچھی تقریریں کیں جنہیں حاضرین نے پسند کیااور اساتذہ کی محنت کی تعریف کی، یہ مسابقہ مولانا محمد ریان رحمانی استاد انجمن و نگران مسابقہ کی محنت سے کامیاب ہوا، ان کے علاوہ مولانا محمد امان اللہ رحمانی، مولانا عبد السّتار صاحب ندوی، قاری عبد اللہ صاحب اساتذہ انجمن حمایت اسلام کا بھرپور تعاون رہا۔اجلاس میں محلے کے مخلصین ومعاونین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انجمن حمایت اسلام دلاور پور مونگیر کے جوائنٹ سیکریٹری جناب الحاج حافظ محمد امتیاز رحمانی نے بچوں کی محنت اور پروگرام میں شرکت پر مبارک باد پیش کی اور بچوں کو مسابقہ کے لئے اچھی تیاری کرانے پراساتذہ انجمن کا شکریہ اداکیا ۔انہوں نے مذید تفصیل کے ساتھ بتایا کہ صدر انجمن حمایت اسلام مونگیر حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی خواہش ہے کہ آپ تمام طلبہ پوری دلجمعی کےساتھ تعلیم حاصل کریں اور تمام مسابقوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں ۔نائب صدر جناب الحاج شاہ محمد صدیقی صاحب اور جناب شاہ نجم عزیزنجمی صاحب آپ حضرات کی محنت اور اگے بڑھنے کی لگن کو دیکھ کر دعا کرتے ہیں اور آپ تمام طلبہ کی ضروریات کی تکمیل میں ہمیشہ متوجہ رہتے ہیں آپ حضرات انکی صحت وعافیت کی دعا کا اہتمام کریں-مولانا محمد ریان رحمانی نے بتایاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی تمام کامیاب طلبہ کو بہت جلد قیمتی انعامات سے خصوصی اجلاس میں نوازا جائے گا انشاء اللہمولانا مشیر الدین صاحب رحمانی نے صدارتی بیان میں طلبہ کی محنت اور اساتذہ انجمن کی بچوں پر خصوصی توجہ کی پذیرائی کی اور صدر انجمن کی نئ نئ تعلیمی اسکیم سے طلبہ کو فائدہ اٹھانے کی ترغیب دلائی ۔مولانا مفتی احمد اللہ رحمانی اور مولانا عبد العلیم رحمانی نے بھی انجمن حمایت اسلام کے تعلیمی اور تربیتی نظام پر صدر انجمن اور ذمّہ داران انجمن کو مبارکباد دیتے ہوئےطلبہ کو فائدہ اٹھا نے کی نصیحت کی ۔
Source: Social Media
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
منموہن سنگھ نہرو کے بعد سب سے کامیاب وزیر اعظم تھے: اوپی شاہ
ایڈوکیٹ امتیاز احمد کو ملی اہم ذمہ داری
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
سیاست و مذہب کے اختلاط سے سیکولرزم خطرے میں ایڈوکیٹ تنویر بن ناظم