Activities

ایڈوکیٹ امتیاز احمد کو ملی اہم ذمہ داری

ایڈوکیٹ امتیاز احمد کو ملی اہم ذمہ داری

ہوڑہ کارپوریشن کے سابق ایم ایم آئی سی ایڈ وکیٹ امتیاز احمد کو سی پی ایم ہوڑہ ضلع میں ایریا کمیٹی کا سکریٹری نامزدکیا گیا ہے۔ سی پی ایم کی یہ ایریا کمیٹی تقریباً سنٹرل ہوڑہ کے پورے علاقہ پر مشتمل ہے۔ سی پی ایم نے پہلی بار اس علاقے میں کسی اقلیتی طبقہ کے ورکر کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ سی پی ایم کے سابق ایم ایل اے اروپ رائے اور کئی دوسرے اہم لیڈران یہ ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔سی پی ایم ورکروں کے ایک بڑے طبقے نے اسے امتیاز احمد کےلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ایڈوکیٹ امتیاز احمد کی نگرانی میں کام کرنے کا نیا موقع اور حوصلہ ملے گا۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ امتیاز احمد بہت دنوں سے ہوڑہ ضلع کے شہریوں کے حقوق کےلئے سیاسی طور پرسرگرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments