ماہل بہترین اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی تاریخی سرزمین ہے، یہ سرزمین اردو ادب کی نامور شخصیت احتشام حسین کی ہے، اور ہمیں امید ہے، یہاں کے نوجوان اپنے بزرگوں کی طرح خود کو تاریخ کے اوراق پر سنہرے الفاظ میں لکھیں گے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آج اعظم گڑھ کے ماہل میں منعقدہ ایک ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے کیا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب میں سماج و انسانیت کیلئے رحمت بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے سب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل دہرائ۔ ذاکر حسین آج ماہل میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ایک لمبے قافلے کے ساتھ پہنچے تھے۔ ایک گھنٹہ قیام کے دوران انہوں نے بچوں سے خود کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکیل، جج، ڈاکٹر،آئ اے ایس وغیرہ بنیں۔ اس کے علاوہ ہماری اولین ترجیح خود کو بہترین انسان بننے کی ہو۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن ماہل یونٹ کے ابو شحمہ ماہلی، ثاقب شاہی، دل شیر قریشی، محمد عرفات، عاقب نظام، محمد ہارون، ڈاکٹر عمر، سمیر شیخ، معاذ سنجری، کیف سنجری، محمد طارق سمیت ایک بڑی تعداد میں معزز افراد موجود تھے۔واضح رہے کہ ابو شحمہ ماہلی ان نوجوانوں میں سے ہیں، جنہوں نے بلا مفاد بے شمار مریضوں کو خون مہیا کراکر ان کی زندگی بچانے کا کام کیا ہے، وہ ماہل سمیت اطراف کے ایک مقبول نوجوان کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے ایک متحرک نوجوان اور ذاکر حسین کے نزدیکیوں میں سے ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ گلواں نصیر پور نے جیتا۔
Source: Social Media
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
کونسلر عصمت آراءکی قیادت میں ہونے والا خون عطیہ کیمپ کامیاب رہا
رحمانی فاؤنڈیشن کے واقف نواب صلاح الدین خان کا انتقال،حضرت امیر شریعت کا اظہار تعزیت
سیاست و مذہب کے اختلاط سے سیکولرزم خطرے میں ایڈوکیٹ تنویر بن ناظم
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
منموہن سنگھ نہرو کے بعد سب سے کامیاب وزیر اعظم تھے: اوپی شاہ
شاعر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کاانعقاد
مسلم بچے میڈیکل کے ساتھ ساتھ وکیل،جج انجینئر،آئ اے ایس اور پی سی ایس میں بھی ہاتھ آزمائیں
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
منموہن سنگھ نہرو کے بعد سب سے کامیاب وزیر اعظم تھے: اوپی شاہ