Activities

شاعر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کاانعقاد

شاعر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کاانعقاد

تنظیم گیت چاندنی کے زیر اہتمام 45 واں قومی یکجہتی مشاعرہ سابق وزیر اعظم، بھارت رتن اور شاعر شری اٹل بہاری واجپائی کے 100 ویں یوم پیدائش پر ہزاری بھون، گوشہ محل میں منعقد ہوا۔گیت چاندنی کے چیئرمین چمپالال بید نے صدارت کی ۔گولکنڈہ درپن کے ایڈیٹر کاریہ درشی اور شاعر گووند اکشے نے کارروائی چلائی ۔پروگرام کے آغاز میں کنڑ بولنے والی شاعرہ وجے لکشمی بسوا نے اٹل بہاری واجپائی کے منتخب اشعار پڑھے ۔ امرت کمار جین،ڈی گوپال اور انجنی کمار گوئل مہمانان خصوصی تھے۔ پروگرام میں گوشہ محل کے کونسلر لال سنگھ موجود تھے۔ ٹھاکر دنیش سنگھ (سابق لائف انشورنس کارپوریشن عہدیدار)نے کہاکہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی نہ صرف ایک اعلیٰ سیاست داں تھے بلکہ ایک دل نشیں شاعر بھی تھے۔ شاعری انہیں ورثے میں ملی۔ انہوں نے زیادہ تر نظمیں لکھیں۔ اگر وہ سیاست میں نہ ہوتے تو اعلیٰ درجے کے شاعر ہوتے۔ پھر بھی انہوں نے سیاست اور ادبی تخلیق میں توازن برقرار رکھا۔ ان کی تحریروں اور تقریروں میں بھی ہمیں یہ ادبی خوبی نظر آتی ہے ۔ ان کی تقریریں دلچسپ اور پرکشش ہوا کرتی تھیں۔شاعر انیل کمار گپتا نے اپنی سریلی آواز میں اٹل بہاری واجپائی کے گیت پیش کرکے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ امرت کمار جین نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی بہت سادہ شخصیت تھے، انہوں نے ملک کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں جنہیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ڈی گوپال نے اٹل بہاری کی اہم خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گاﺅں گاﺅں سڑکوں کو جوڑنے کا اہم کام کیا۔شاعر اٹل بہاری واجپائی جی نے کہا تھا کہ رکاوٹیں آئیں گی اور جائیں گی لیکن ملک کو آگے بڑھنا چاہیے۔انجنی کمار گوئل نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی ہمارے لیے متاثر کن ہے۔ ان کی نظموں میں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی دعوت اور دنیا میں امن کا پیغام ہے۔اس موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں شعراءنے ملک کے موجودہ حالات اور مختلف مسائل پر اپنے گیت، غزلیں، مزاحیہ اور طنزیہ نظمیں سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ چمپالال بید، دیپک چنڈالیہ والمیکی، انیل کمار گپتا، رتناکلا مشرا، گووند اکشے، راجکمار یادو، انجنی کمار گوئل، ریکھا دیوی ورما، ڈی پریم راج، ڈاکٹر ممتاز سلطانہ، باسط علی رئیس، وجے لکشمی،انوج کمار تیواری، اروند نے اس موقع پراپنا کلام پیش کیا۔آخر میں شاعرہ اور آرگنائزر رتناکلا مشرا نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments