شاعر، نغمہ نگار،اسکرپٹ رائٹر، ہدایت کار پدم بھوشن، گیان پیٹھ اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ و آسکر ایوارڈ یافتہ گلزار کی حیات اور فنّی جہات پر مدیر ماہنامہ انشا ءف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ قابلِ رشک دستاویز ”فنونِ گلزار“ زیرِ تکمیل ہے جس میں ہندوستان اور پاکستان سے کئی نامور ادیب و نقّاد قلمی شرکت کر رہے ہیں۔ اس بے حد اہم و دلچسپ کتاب میں گلزار سے پروفیسر گوپی چند نارنگ کے انٹرویو کے علاوہ گلزار کے غالب فلم اداکار نصیر ا لدین شاہ سے گلزار کے بارے میں جمیل گلریز صاحب کا انٹرویو بھی شامل ہوگا۔فنونِ گلزار کی امتیازی خصوصیات میںگلزار صاحب کے سات سوانحی کرداری ( بائیوگرافیکل ) افسانوں کے علاوہ ان کے کامیاب ترین گیتوں کا ایک انتخاب ”گیلا سا چاند “ اور بچّوں کے لئے منتخب کہانیاں اور نظمیں بھی پیش کی جائیں گی۔گلزار کا جاوید صدیقی کا تحریر کردہ خاکہ اور دخترِ گلزار میگھنا (بوسکی) کا مضمون بھی شامل ہو گا۔ قلم کاروں میں پاکستان سے اصغر ندیم سیّد، طاہرہ اقبال، شمع کاظمی ،حفیظ خان، ظفر حسن،شاہین مفتی نیز ہندوستان سے قدّوس جاوید، اسلم جمشید پوری، پروفیسر محمد زماں آزردہ، شمیم طارق،سلیم عارف، شیخ عقیل احمد، مشتاق صدف، نرمل دھر ( برنالی سین)،کوثر مظہری، حقّانی القاسمی، اَنُج کمار، شکیل اعظمی، میمونہ علی چوگلے، سیفی سرونجی، سریندر دیول( استوتی اگروال)،شہناز قادری، خواجہ نسیم اختر اور ف۔س۔اعجاز شامل ہیں
Source: social media
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر