آئندہ 25 جنوری 2024 بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ اہلسنت غوثیہ مارواڑی کل حاجی نگر شمالی 24 پرگنہ مغربی بنگال میں ایک عظیم الشان جلسہ جشن حضور مجاہد ملت و جشن دستار بندی کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی سرپرستی نواسہ حضور مجاہد ملت جاں نشین سرکار مجاہد ملت حضور حبیب ملت حضرت علامہ مولانا سید غلام محمد حبیبی صاحب قبلہ دھام نگر شریف اڑیسہ فرمائیں گےجلسے کی صدارت ماہر درسیات حضرت علامہ مولانا مفتی توقیر رضا ثقافی پلاموں جھارکھنڈ ، نقابت نقیب اہلسنت حضرت مولانا الیاس فیضی صاحب جھارکھنڈ اور قیادت حضرت حافظ وقاری فردوس رضا مصطفائی مدرس مدرسہ اہلسنت غوثیہ مارواڑی کل فرمائیں گے اس جلسہ میں بحیثیت خطیب خطیب الہند خلیفہ حضور حبیب ملت حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد حسیب رضا امجدی صاحب خطیب وامام نوری مسجد ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ، خطیب اہلسنت حضرت علامہ غلام سرور رضوی صاحب جھارکھنڈ ،خطیب خوش بیان حضرت علامہ غلام محی الدین حبیبی صاحب خطیب وامام جامع مسجد ندیامیل ،حضرت مولانا قمرالزماں مصباحی ٹیٹا گڑھ ،حضرت مولانا عرفان مجاہد ٹیٹا گڑھ کی شرکت ہوگی ، جبکہ مقبول بارگاہ مجاہد ملت ندیم فیضی مدھوپور ،شاعر اسلام ذیشان متھراوی،طوطی ہندوستان جناب ساحر کلکتوی، شہنشاہ ترنم شمس اسماعیلی اڑیسہ، شاہکار ترنم حشمت برکاتی نیپال، پیکر ترنم أحمد رضا صاحب گورکھپور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے . ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام و شعرائے اسلام کی بھی شرکت ہوگی. اس موقع پر علماء و مشائخ کے ہاتھوں مدرسہ اہلسنت غوثیہ مارواڑی کل کے فارغین حفظ کو دستار ،خلعت اور سند بھی دئے جائیں گے
Source: Akhbare Mashriq News Service
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر