مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی ڈگر پر گامزن رہ کر مزید آگے کی جانب رواں دواں ہے جس کے یومِ تاسیس پر 15 جنوری 2024 بروز دوشنبہ ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حسبِ پروگرام صبح ساڑھے دس بجے طلبہ و طالبات و اساتذہ کرام پر مشتمل ایک جلوس مٹیا برج کی مختلف شاہراہ سے گزر کر واپس اپنے اسکول پہونچا ۔ بعدہ بارہ بجے دن سے مکمل پروگرام کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے درجہ دوازدہم کی طالبہ نے قومی ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد درجہ دوازدہم کی دوسری طالبہ نے سارے جہاں سے اچھا ہندستان ہمارا ''سناکر ہندوستان کی انفرادیت کا اظہار کیا - اس کے فوراً بعد ہی بورو 15 کے چیئرمین شری رنجیت شیل کے ہاتھوں روشن چراغ کی رونمائی اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت اسکول ہٰذا کے سابق ہیڈ ماسٹر محمد صابر نے ادا کاورنظامت کے فرائض سحبان انصاری و راجندر پرشاد نے بحسن و خوبی انجام دیا - مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے جناب عبد الخالق ملا ایم ایل اے مٹیا برج سماجی کارکن جناب وسیم انصاری (کونسلر وارڈ نمبر 137)شامل تقریب تھے نیز مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ابو طارق ملا، محترمہ شنتانہ سین شرما ہیڈ مسٹریس مدیالی گرلس ہائی اسکول اور محترمہ شبنم ناز ہیڈ مسٹریس جج عبدالباری گرلس ہائی اسکول شریک تقریب تھیں۔ تقریری دور کے آغاز میں خیر مقدمی کلمات اسکول کے ٹیچر انچارج عبد الریس صاحب نے ادا کئے ۔بعد ازاں کاﺅنسلر چیئرمین جناب رنجیت سل نے اپنی مختصر تقریر میں اسکول کی سراہنا کرتے ہوئے ہر طرح کی تعاون کا وعدہ کیا ۔ ایم۔ ایل۔ اے۔ خالق ملا صاحب نے اس صد سالہ تقریب کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وسیم انصاری اپنی جانب سے مدھیامک وہائر سیکنڈری کے ٹاپر اور درجہ پنجم تا نہم کلاس میں اول و دوئم آنے والے تمام طلباءکو آئندہ 31 جنوری 2024 کوانعام سے نوازیں گے ۔ راقم الحروف نے اسکول کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالی اور ان تمام طلباءو طالبات کا ذکر خیر کیا جنہوں نے اسکول سے فارغ ہوکر آج کسی نہ کسی منصب مقام پر فائز ہیں ۔ علاوہ ازیں امیت کمار داس، شبنم ناز، فضل الرحمن، شیخ شادمانی، محمد سلیم، محمد فیاض نے شریک تقریب ہو کر اپنی خوشی کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیا - صدر تقریب محمد صابر صاحب نے اس تقریب کا اختتام اور بہتر کرنے کا مشورہ دیا - عبد الرئیس ٹیچر انچارج نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اراکین اسکول و مجلس عاملہ اور موجودہ ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیا اور اعلان کیا کہ آج اس پروگرام کا آغاز ہ آج ہوا ہے جو ماہ جولائی تک با دیگراں چلتا رہے گا ۔ تقریب کے اختتامی دور میں بچے اور بچیوں نے چہار لسانی زبان میں کلاسیکی رقص سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔ اشفاق حسین اسسٹنٹ ٹیچر مٹیابرج ہائی اسکول
Source: social media
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
محبوب دوعالم کانفرنس
شہر کے کاروباری آصف اقبال کے صاحبزادے یاسر اقبال کی شادی کی تقریب