Activities

ہوڑہ کے ڈومجور میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد

ہوڑہ کے ڈومجور میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد

ہوڑہ کے ڈومجور کے کولرا صدیقیہ سنئیر مدرسہ کے میدان میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اویکوتان ملی اتحاد مجلس کی جانب سے مولانا امین الانبیاء اور مولانا روح الامین صاحبان کی پہل پر منعقد اس کانفرنس میں جمیعت علماء ہند مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری مفتی عبدالسلام قاسمی، جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے امیر حلقہ ڈاکٹر مسیح الرحمن، جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے سکریٹری شاداب معصوم، جمیعت اہل حدیث مغربی بنگال کے سکریٹری مولانا عالمگیر سردار، جمیعت علماء بانگلہ،فرفرہ شریف کے سید سجاد حسین، ماینریٹی یوتھ فیڈریشن کے قمر الزماں، قلم کے ایڈیٹر اور اقلیتی کمیشن کے چئیرمین احمد حسن عمران، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جناب حیدر علی، دارالقضاء مغربی بنگال کے مفتی طاہر الحق سمیت ایک درجن سے زائد علماء اور قائدین نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں ملک و ملت کی موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی اہمیت اور ضرورت پر خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان آپسی اختلافات ہیں اور یہ دور صحابہ سے چلے آرہے ہیں مگر اختلافات کی بنیاد پر انتشار ملت کے لیئے نقصان دہ ہے۔مقررین نے قرآن و سنت کی روشنی میں اتحاد کی اہمیت اور انتشار کی قباحت کو واضح کیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام جماعتیں اور مسالک کے علماء عوامی تقاریر کے دوران کسی مسلک یا جماعت کیخلاف بات نا کریں بلکہ اصلاح معاشرہ اور مسلمانوں کی فرض منصبی پر گفتگو کریں ۔اس بات کی طرف بھی مقررین نے اشارہ کیا کہ جو خطباء جلسوں میں صرف اختلافی باتوں کو ہوا دیتے ہیں انکا بائکاٹ کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ اپنے مسلک کو چھوڑے نہیں اور دوسروں کے مسلک کو چھیڑے نہیں کیونکہ دشمن آپکو مسلک کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلام کی وجہ سے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ مقررین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اہانت، یو سی سی، وقف بل، مدرسہ بورڈ کے تعلق سے چائلڈ کمیشن کے سفارشات سمیت ملک و ملت کے سلگتے ہوئے مسائل پر اپنی باتیں رکھیں نیز متحد ہوکر ان مسائل کے حل کے لیئے سر گرم عمل ہونے کی تجویز پر اتفاق کیا۔مقررین نے کہا کہ اسطرح کے اجلاس کو مزید بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اتحاد کا پیغام عام ہوسکے۔واضح ہوکہ اویکو تان ملی اتحاد مجلس گزشتہ دو سالوں سے سرگرم عمل ہے اور مغربی بنگال کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔اور ملت کی تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے سپورٹ بھی مل رہا ہے۔ (رپورٹ۔۔مولانا منیر الاسلا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments