Activities

جشن غریب نواز و نعتیہ، منقبتی مشاعرہ

جشن غریب نواز و نعتیہ، منقبتی مشاعرہ

(محمد اشرف علی(بن بہاری بوس روڈ سندھیا بازار ہوڑہ کے شیخ پرویز نقشبندی کی جانب سے بتاریخ 21, جنوری رات آٹھ بجے سے گیارہ بجے شب تزک و احتشام کے ساتھ جشن غریب نواز و نعتیہ منقبتی مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں بحیثیت خطیب حضرت علامہ سید عمران احمد قادری نے اپنی ولولہ انگیز تقریر میں کہا کہ تبلیغ اسلام کے لئے حضور غریب نواز اللہ کی مرضی اور حکم رسالت کی تکمیل کی غرض سے کءہزار میل راستے طے کر کے بصد خلوص و احترام بارگاہ رسالت مآب میں حاضری پیش کرتے ہو? اپنے مادر وطن سے دور مشقتوں اور چیلنج کا سامنے کیا پھر وہ ہندستان پہنچ کر لاکھوں بے دینوں کو کلمہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا۔لہذا ہمیں اس محسن معین الدین چشتی اجمیری کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔ نعت رسول اور منقبت خواجہ غریب نواز پیش کرنے والوں میں عبدالرحیم ہلچل ، مخدوم ارشد حبیبی، محمد علی طارق ، بیغم وارثی ، اکرام رضوی، عندلیب اشرف ، اختر برکاتی ،محمد اشرف علی، شہنواز عالم ،نثارالدین حبیبی، کونین حبیبی, فرحان سلمہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔مخدوم ارشد حبیبی اور محمد علی طارق نے اپنا کلام پیش کرنے سے پہلے اپنی تمہیدی گفتگو سے سامعین کو خوب متاثر کیا۔سبھوں نے اپنے معیاری کلام سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔ ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے مشہور ومعروف مداح رسول جناب کونین حبیبی نے اس پروگرام کی شاندار نظامت کی۔اس محفل محبت کو منعقد کرنے میں محمد سمیر نقشبندی المعروف عیدو بھائی مظہر امام حبیبی اور فیضان نبی نقشبندی قابل تعریف ہیں۔اختتام محفل کے بعد خانقاہی لنگر طعام کا بھی اہتمام تھا۔

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments