الحراءپبلک اسکول، رحم خاں ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا انعقاد 17, 16 اور 18دسمبر 2024کو کیا گیا۔ کھیل کود کے اس مقابلے میں بیڈ منٹن، کبڈی، میوزیکل ریس، ٹافی ریس، بیلون ریس ، روپ اسکیپنگ ، نیڈل ریس وغیرہ شامل تھے۔ اسکول کے تمام طلباءو طالبات نے اس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریباً 66بچوں نے الگ الگ کھیلوں میں انعامات حاصل کئے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے ۔ وہ قومیں جو کھیلوں کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بناتی ہیں ہمیشہ کامیابی کے سفر میں سبقت لے جاتی ہیں۔ تعلیمی ادارے محض علمی تعلیم تک محدود نہیں ہوتے بلکہ طلبہ کی مکمل شخصیت سازی کے لئے کھیلوں کا انعقاد از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی ساتھ اس کھیل کود مقابلوں میں کامیاب نہ ہونے والے بچوں سے بھی کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئندہ کے لئے کوشش کرنے ہے ، پڑھائی کے ساتھ کھیل کود کی جانب بھی دھیان متوجہ کرنا ہے۔ اسکول کے ڈائرکٹر محمد عمر فاروق نے بچوں کے لئے کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کھیل کے نگراں مکیش کمار شرما ، سید مزمل حق ندوی ، نشانت کمار سنگھ، مولانا شمیم ندوی نے بھی بچوں کو کھیل کو د کے فوائد سے آگاہ کرنے کی پوری کوشش کی ۔ سید مزمل حق ندوی نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی نشو ونما کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی توازن کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ جس سے طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کھیل کود کے اس مقابلے کو یاد گار بنانے میں بچوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے تمام اساتذہ نے کافی محنت کی ۔ تین روزہ کھیل کود کے پہلے دن روکنگ چیئر ریس ، 100میٹر ریس ، کبڈی میں اعیان سرمد، ذکری اصغری، عبدالقاسم،عائمہ مختار ، شاہد رضا، عائشہ پروین ، محمد شہنواز، غزال فاطمہ ، راقب حسین، صالحہ نور، احتشام الحق، الیزا، فرحان ، عطیہ خانم، کوشکل کمار شرما، زید رضا، علیشہ فاطمہ وغیرہ نے بہتر کارکردگی کی۔ دوسرے دن ہونے والے مقابلے میں مفیدہ، منور علی، زید رضا، کوشل کمار شرما، محمد فرحان ، عطیہ خانم، محمد ساجد حسین ، عفیفہ، راقب حسین، ذکریٰ ندیم، محمد شہنواز ، عالیہ فاطمہ، سالک حسین ، صادق رضا ، عائشہ پروین وغیرہ ۔ تیسرے دن بیلون ریس ، اسکیپنگ روپ اور اسپون ریس کے مقابلے ہوئے۔ ان کھیلوںمیں حذیفہ، عافیہ حسن، عادل حسین، عمامہ فاروقی ، عاتف شاہد، علیزا خانم، ابو طلحہ ، عبدالعزیز فاروقی ، شفق شمیم خاں اور عالیہ شاہد وغیرہ بچوں نے نمایاں کا رکردگی کی۔ آخری دن کے کھیل کود مقابلے کا اختتام پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم کے اظہار تشکر سے ہوا۔
Source: social media
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر