Activities

کونسلر عصمت آراءکی قیادت میں ہونے والا خون عطیہ کیمپ کامیاب رہا

کونسلر عصمت آراءکی قیادت میں ہونے والا خون عطیہ کیمپ کامیاب رہا

آج یہاں ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ میں بیس نمبر وارڈ کی کونسلر عصمت آراءاور ان کے شوہر و ترنمول کانگریس کے رہنما رئیس عالم عرف سنی اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی قیادت میں مرحوم شیخ ناصر کی یاد میں ایک میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں سو سے زائد لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ یہاں خون عطیہ کرنے والوں کے لئے کچھ گفٹ کے انتظام کئے گئے تھے۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا تھا جس ہوڑہ ضلع کے ایم ایل اے اروپ رائے بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں شیخ ناصر کا ذکر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی بیٹی نارا سنگھا دت کالج میں پڑھ رہی ہے۔ پارٹی کی طرح ان کی پڑھائی کا سارا خرچ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہاں کچھ لوگ سازش کر رہے ہیں۔لیکن ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ایم ایل اے اروپ رائے نے تقریر سے قبل اور بعد میں کئی خون کا عطیہ کرنے والے لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے سرٹیفیکٹ اور دیگر تحائف تقسیم کئے ۔ انہوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اس طرح یہ یہ خون عطیہ کیمپ شاندار طریقے سے کامیابی سے ہمکنار ہوا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments