رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا پڑے خاک ہوجائیں جل جانے والے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت نے صرف مؤمنین کے لیے نہیں بلکہ سارے عالم کے لیے رحمت بناکرمبعوث فرمایا ہے۔ آ پ ہر خشک و تر، شمس و قمر ، شجر و حجر ، برگ و ثمر ، اکبر و اصغر ، ابیض و اسوداور احمر و اصفر کے لیےرحمت ہیں۔اللہ پاک فرماتاہے:وماارسلنک الارحمۃ للعلمین ۔اے محبوب! ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر ہی بھیجا ہے۔بہت پیاری بات شاعرنےکہی ہے کہوہ ہر عالم کی رحمت ہیں کسی عالم میں رہ جاتے یہ ان کی مہربانی ہے کہ یہ عالم پسند آیا تاریخ عالم اس بات پر گواہ ہے کہ آپ نے دنیاوالوںکو جوکچھ دیا،تاریخ انسانی میں آج تک کسی نے نہیں دیا ، آپ نے طرزِمعاشرت دی ،جینے کے آداب بتائے ،لین دین کے اخلاقی اصول سکھائے ،دنیامیں امن وشانتی اور عدل وانصاف کے تقاضے کس طر ح پورے کیے جائیں گے؟ان کاجامع نظام دیا،انسانیت سکھائی ،امن وشانتی ،صلح وآشتی اور محبت ویکجہتی کادرس دیا،آپ نے فرمایا الخلق کلھم عیال اللہ فاحب الخلق الی اللہ انفعہم لعیالہ تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہےاور اللہ کو سب سے محبوب وہ ہے جو اس کے کنبہ کوسب سے زیادہ فائدہ پہنچائے، اس وقت دنیاکی دوسری بڑی آبادی وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ محبت کرتی ہے اوران کے لیے اپنے تن من دھن سب کوقربان کرسکتی ہے اور آپ کے ناموس پر حملے کرنا،آپ کی شان میں گستاخانہ کلمات استعمال کرنا ،آپ پر زبان درازی کرنادنیابھر کے لاکھوں اور کروڑوں انسان کے جذبات سے کھلواڑ کرنا اور ان کو قلبی ودماغی اذیت دینے کے مترادف ہے اور جو بھی شخص ایسی مجرمانہ حرکت کا ارتکاب کرتا ہے ،وہ ایک وسیع پیمانے پرشر وفساد اور بدامنی کے آگ کو ہوادیتا ہے ۔ اس لیے قطبیہ ایجوکیشنل ویلفیر ٹرسٹ کی پوری ٹیم حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ نرسگھانند اوررام گیری جیسے خبیث وبدباطن کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے، انھیںغیرضمانتی دفعہ کے تحت جیل کے سلاخوں میں بند کیا جائے،انھیں آزاد سانڈ کی طرح نہ چھوڑا جائےکہ وہ ملک کے ماحول کو خراب کریں اور برادرانِ وطن کے درمیان شروفساد کی آگ بھڑکائیں۔ اور قطبیہ ایجوکیشنل ٹیم یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ جوبھی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کامرتکب ہویا انبیاورسل کی شان میں گستاخی کرے یا مذہبی شخصیات میںسےکسی کے خلاف بھی دریدہ دہنی کرے ،ایسے بدبختوں کے لیے حکومت کو چاہیے کہ سزاکا ایسا قانون مرتب کرے جو سب کے لیے نشانِ عبرت ہوتاکہ کوئی بھی یہ جراءت نہ کرے کہ وہ توہین رسالت کاارتکاب کرکے ملک میں بدامنی پھیلائے اورہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک کلمہ گو کے پاس سب سے قیمتی اثاثہ کوئی ہے تو وہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، تعظیم رسول اور توقیر رسول ہے جسے ہر ایک مسلمان اپنے جان و مال اوراولاد و احفاد ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اللہ اور اس کے رسولوں کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔بتلادو گستاخ نبی کو غیرت مسلم زندہ ہے۔ دین پہ مرمٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالویچیرمین قطبیہ ایجوکیشنل ویلفیر ٹرست
Source: social media
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
ہوڑہ کے ڈومجور میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد
قاری محمد اسماعیل ظفرؒ ایک عظیم دینی، علمی، ملی، سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت تھے
زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم
تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست ومشاعرہ کاانعقاد
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
ہوڑہ کے ڈومجور میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد
قاری محمد اسماعیل ظفرؒ ایک عظیم دینی، علمی، ملی، سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت تھے
زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم
تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست ومشاعرہ کاانعقاد
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع