(توصیف آرزو) واضح ہو کہ گزشتہ شب نوا سخن بیاد شہود کا ۸واں مشاعرہ موہت منچ ، پائیک پاڑا میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت لکھنو سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر طارق قمر نے کی اور نقابت کی ذمہ داری کو جواں عمر شاعر اظہر الدین اظہر نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ پروگرام کی شروعات ادارے کے فعال رکن فیضان بن نظام نے تلاوتِ قرآن پاک سے کی۔ اسکے بعد بارگاہِ رسالت مآب میں ادارے کے صدر ظفر احمد ظفر کی لکھی ہوئی نعت پاک کو شہنواز خان نے اپنے مترنم آواز میں پیش کیا جس سے سامعین کافی لطف اندوز ہوئے۔ماسٹر محمد ابراہیم صاحب نے تمام لوگوں کا عطریات سے استقبال کیا۔اسکے بعد پروگرام کی شروعات ہوءپروگرام کے پہلے حصے میں ہمارے شعرائے کرام اور مہمان کو اعزاز سے نوازا گیا اس مشاعرے میں مہمان خاص کی حثیت سے مولانا عبد الرحمن جامی (سرپرست آل انڈیا ملی کونسل)، جناب قمر الدین ملک (کاٹن گیلری)، ڈاکٹر عبید احمد (کمانڈینٹ آفیسر بی ایس ایف) ، محترمہ ڈاکٹر ام سلمیٰ ، حاجی فیروز محمد عبداللہ ، اکبر سرکار ، سرفراز خان، محمد شاہ جہاں ،ڈاکٹر امر اعزازی ،ماسٹر اسلام اختر وغیرہ شریک بزم تھے۔ مشاعرے کا آغاز روایت کو بدلتے ہو? داستان گوئی سے کیا گیا جسے زاہد حسین نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا اسکے بعد شعری دور کا سفر شروع ہوا۔ جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں نءنسل میں اشرف کلکتوی ،شہنواز عالم عادل ، اظہر الدین اظہر ،صیام انجم اور توصیف آرزو کو سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازہ مزید جن شعرائے کرام نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر طارق قمر کی نظم کو خوب پسند کیا گیا اور مزید کلام سنانے کی فرمائش بھی کی گئی۔ ان کے علاوہ خواجہ احمد حسین ،شاہد نور ، ظفر احمد ظفر ، بشری سحر ،?اسد جاوید ترابی،شبانہ سید ، نیلنجنا بوس اور راہی اطالوی نے اپنے کلام کے ذریعہ سامعین پر اچھا نقش قائم کیا۔ آخر میں ادارے کے خازن شہنواز عالم (اسسٹنٹ منیجر ، سیرامپور، SBI) کے اظہار تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی
Source: social media
سر زمین بانکڑہ میں ادارہ محفل خوش رنگ کی نعتیہ نشست و جلسہ استقبالیہ
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
شدت پسندوں کے ذریعہ قرآنی آیات کی غلط تشریحکو سمجھنا
ایک شام بیادِ ظفر گورکھپوری
سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
نوا سخن بیاد شہود کا ۸واں مشاعرہ موہت منچ ، پائیک پاڑا میں منعقد کیا گیا
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در