Activities

چمپارن کے نیناہا،بنولیاگاؤں میں امارت شرعیہ کی جانب سے  آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد

چمپارن کے نیناہا،بنولیاگاؤں میں امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد

امارت شرعیہ ملت کا قیمتی اثاثہ ہے، خدمت خلق امارت شرعیہ کا اہم ہدف ہے، ملک و ملت پر جب بھی کوئی پریشانی آتی ہےامارت شرعیہ اپنی استطاعت کے مطابق انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ہے، کام کرنے کے دوران امارت شرعیہ نہ کسی انسان کا مذہب دیکھتی ہے اور نہ ہی مسلک، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے نائب قاضی شریعت جناب مولانا قاضی سہیل اختر قاسمی صاحب چمپارن کے نیناہا، بنولیا گاؤں میں آتش زدگی کے متاثرین کو امارت شرعیہ کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے کے بعد کیا،انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مخلوق کو اللہ کا کنبہ قرار دیا ہے،اس لئے یہ ضروری ہے کہ مسلمان تمام انسانوں کی مدد کریں، جہاں جس طرح سے مدد کرنے کا موقع ملے اسے غنیمت سمجھیں اور کمزوروں کے لئے سہارا اور بے کسوں کےلئے مددگار بنیں، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدمت خلق کی نہ صرف زبان سے تعلیم دی بلکہ عملی زندگی میں اسے برت کردکھایا، واضح رہے کہ چند ماہ قبل مغربی چمپارن کے نیناہا بنولیا گاؤں میں آگ لگ گئی تھی جس سے تقریباً ڈیڑھ سو خاندان متاثر ہوئے تھے، حسب حکم امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب،ضلع تنظیم امارت شرعیہ چمپارن کی طرف سے مختلف مرحلوں میں آتش زدگی کےمتاثرین کی امداد کی گئی تھی،ضرورت کے سارے سامان ان تک پہونچائے گئے تھے، البتہ اس کے بعد مالی امداد کی بھی ضرورت محسوس کی گئی تو حسب ہدایت امیر شریعت مفتی و قاضی سہیل اختر قاسمی، نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،مولانا مفتی شمیم اکرم رحمانی،معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،مولانا شمس الحق قاسمی، قاضی شریعت مدرسہ بیتیا مغربی چمپارن، ایڈووکیٹ ذاکر بلیغ سیکرٹری تنظیم امارت شرعیہ مغربی چمپارن مولانا محبوب عالم نعمانی، صدر تنظیم امارت شرعیہ مغربی چمپارن شفقت رضا، نائب سیکرٹری ضلع تنظیم امارت شرعیہ مغربی چمپارن ،نفیس ذوالقرنین قاسمی معاون سیکرٹری ضلع تنظیم امارت شرعیہ مغربی چمپارن پر مشتمل ایک موقر وفد نیناہا، بنولیا ضلع مغربی چمپارن پہونچا،اوروہاں آتشزدگی کے60 متاثرین کے درمیان تین تین ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے، چیک وصول کرنے والوں میں اکثریتی اور اقلیتی دونوں طبقہ کے لوگ تھے، گاؤں کے تمام لوگوں نے امارت شرعیہ کے کام کو سراہا اور امارت سے ملنے والی مدد پر خوشی کا اظہار کیا، امارت شرعیہ اور امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کے لیے دعائیں کیں، اس پورے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع تنظیم امارت شرعیہ کے سیکرٹری جناب ایڈووکیٹ ذاکر بلیغ صاحب نے اہم کردار ادا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments