کولکاتا28مئی:گارڈن ریچ شپ بلڈرس انجینئرس لمیٹیڈ کنٹریکڑ لیبر یونین کی جانب سے جی آر ایس ای میںکام کرنے والے 6500کنٹریکٹ لیبر کی حمایت اور ان کے مفاد میں آواز بلند کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران یونین کے جنرل سکریٹری شمیم انصاری نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔ مرکزی حکومت کو بھی اس کی کاپی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے رابطہ کرکے انہیں بھی اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال کنٹریکٹ لیبر اور ان کی فیملی کو 20,800تنخواہ پر ای ایس آئی سی اسکیم کا مکمل کوریج ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیبر کا سال میں دوبار ان کی تنخواہ پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔انکی تنخواہ بڑھ کر اکیس ہزار روپئے ہوگئی ہے لیکن اب انہیں مکمل کوریج نہیں مل رہا ہے۔ای ایس آئی کے علاوہ اور دیگر سہولت بھی نہیں مل رہی ہے۔انہوںنے پارلیمنٹ کے اپوزیشن رہنما سے بھی اس معاملے میںمداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر سے اس معاملے کو لے کر ذاتی طور پر دو بار ملاقات کرچکے ہیں لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
Source: Mashriq News service
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا

نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در