Activities

ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا

ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا

خواجہ ہند الولی کے نام سے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں آیا ۔ جس کا مقصد نعت، منقبت، نشست اور مشاعرہ وغیرہ کا اہتمام کر نا ہے۔ کمیٹی کے قیام کے لئے ایک مشاورتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں تمام عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ۔ یہ میٹنگ ہوڑہ ضلع کے نور محمد منشی لین میں ہوئی۔ اس میں اتفاق رائے سے عبد الرحیم ہلچل کو کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ اور اسی طرح محمدسلیم انصاری کو کمیٹی کا سرپرست منتخب کیا گیا۔اسی طرح قیصر اشرفی کو صدر اور محمد ایوب خان کوکمیٹی کا سکریٹری نامزد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ مہینے کے آخرمیں ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ کے مختلف مقامات پرمذکورہ بالا پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر جو لوگ موجود تھے ان میںحاجی نسیم انصاری، دانش انصاری،قیصر اشرفی، محمد ایوب خان، محمد افضل خان، بابا خان، حاجی ہمایوں اقبال، جاوید اختر ( جنتا ٹی وی) عبد الغنی انصاری، مخدوم ارشد حبیبی، کمال احمد ، محمد ریاض احمد خان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔یہاں یہ بھی طے پایا کہ مرحوم قاری حیدر علی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست کا اہتما م کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہر فن تجویز فخر القراءحضرت قاری حیدر علی برہانی ( سابق ناظم دار العلوم ضیاءالاسلام ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ )کا انتقال ہوگیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے افضل خان صاحب نے بتایا کہ خواجہ معین الدین چشتی ؒکی تعلیمات کو ان کے چاہنے والوں میں عام کرنے کے ارادے سے اس ادارے کا قیام عمل میں آیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے کاموں کو آگے بڑھا یا جائے۔ نعت ، منقبت وغیرہ کے ذریعہ لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments