شیب پور کمبائنڈ کلب، شیب ہوڑہ کی جانب سے بروز سوموار 22جولائی 2024ءبعد نماز مغرب حج بیت اللہ سے شرف یاب ہونے والے حجاج کرام کو ساتواں سالانہ استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب کی صدارت الحاج عبدالجبار صاحب نے کی جب کہ سرپرست عباس علی صاحب تھے اور مہمانانِ کرام کی حیثیت سے الحاج رحمت اللہ، الحاج نجم العالم، الحاج محمد ضیاءالدین انصاری اور الحاج محمد شعبان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ خالد شفیع اللہ صاحب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا اور محرم علی صاحب، ابوالمحسن فاروقی صاحب اور محمد زاہد صاحب نے نعت ِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ بعد ازاں ادارہ کے سکریٹری شجاع الدین صاحب نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔ جناب محمد نواب صاحب اور جناب ذولفقار صاحب نے تاثرات پیش کیے۔ جن حجاج کرام نے تقریب میں شرکت کی، ان کے نام اس طرح ہیں۔ الحاج محمد شفیق صاحب و اہلیہ وظیفہ خاتون، الحاج رفعت علی صاحب و اہلیہ تبسم بی بی، الحاج ذوالفقار صاحب و اہلیہ شہنواز بیگم اور فرزند فرحان احمد (گھوش بگان)، الحاج سید طارق صاحب، الحاج محمد نواب صاحب، الحاج نصر الدین صاحب، الحاج محمد ابراہیم صاحب (بگان)، الحاج زبیر عالم صاحب (ٹکیہ پاڑہ)۔ ان تمام حجاج کرام کو ادارہ کے کنوینر محمد سلیمان، محمد ظہور، اقبال احمد خان، الحاج فیروز احمد، محمد مشتاق احمد، ابوسیف (نیّر)، محبوب عالم (بنسی)، محمد شاکر، پرویز (بابو)، اشرف علی (پپو)، محمد اظہار، احمد علی، شمشیر عالم، انور علی، محمد افتخار (راجو) نے پھولوں کے ہار کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی تقریب میں امسال عمرہ سے فیض یاب ہونے والے نوشاد عالم صاحب، عامر رضا (ٹکیہ پاڑہ)، شاہدیہ معروف، عصمت معروف، محمد سبتین رضا، کنیز فاطمہ اور عفت احمد کی بھی سائمہ محبوب اور عفت احمد کی طرف سے گل پوشی کی گئی۔آخر میں صدر جلسہ الحاج عبدالجبار صاحب نے صدارتی تقریر کی اور سید طارق صاحب نے دعا کی۔ جلسے میں شریک دیگر معزز شرکاءکے نام اس طرح ہیں۔ الحاج ربانی صاحب، محمد شاہد صاحب، واجد علی صاحب، خورشید وارثی صاحب، جاوید مجیدی صاحب، جاوید احمد صاحب (ٹیچر فورم)، محمد مشتاق (منا)، ماسٹر ظہیر الاسلام۔ بعد از اں ادارہ کے سکریٹری شجاع الدین نے تقریب میں موجود تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
Source: social media
شدت پسندوں کے ذریعہ قرآنی آیات کی غلط تشریحکو سمجھنا
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
بانسبیڑیا کی شگفتہ پروین کی یو جی سی نیٹ میں جونئیر ریسرچ فیلوشپ کے ساتھ شاندار کامیابی
گلاب اسپورٹنگ کلب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
زکریا اسٹریٹ میں’ نیومنی جیمس‘ کا افتتاح
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
مٹیا برج ٹرافک گارڈ کے آفیسر انچارج مسعود شوکت کی نمائندگی میں اسکول کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی ویک منایا
غالب انسٹی ٹیوٹ اور دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، پونے کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب کا انعقاد
سماجی کاموں کےلئے شری ڈاکٹر سی پی ورما کو اعزاز سے نوازا گیا
معہد النور کا دو روزہ سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر
کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔
وکست بھارت کی تعمیرمیں دیگر ہندستانی زبانوں کے ساتھ اردو کا غیر معمولی کردار ہوگا:ڈاکٹر شمس اقبال
مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر مدرسہ قرآنیا پرایمری اسکول میں ڈارئنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا
غالب اکیڈمی میںمحفل کلام غالب کا انعقاد