انجمن باغ و بہار،برہ پورہ،بھاگل پور کے زیر اہتمام ڈاکٹر حبیب مرشد خاں کی صدارت میں خورشید الا سلام کے یوم پیدائش پر ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکر یٹری ڈاکٹر محمد پرویزنے کہا کہ خورشید الا سلام بیک وقت تنقید نگار،محقق،غزل گو،نظم نگار،مدیر اور ایک شفیق استاد تھے۔وہ طالب علمی کے زمانے سے تنقیدی مضمون لکھتے تھے۔ انکی تنقید تاثراتی جمالیاتی دبستان سے تعلق رکھتی ہے۔ 1945ءکے آس پاس انکا شمار اچھے ناقدوں میں ہوتا تھا۔انکے یہاں چھوٹی چھوٹی بحروں کی غزلوں میں فکری آگہی کے بہت سارے پہلو ملتے ہیں۔ انہوں نے غزل اور نظم دونوں ہی شعری اصناف میں اپنی شاعرانہ بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے نظموں میں معریٰ اور آزاد دونوں میں طبع آزمائی کی۔ انکے یہاں تشبیہات اور استعارات کی فراوانی ملتی ہے۔21جولائی1919ءکو مرادآباد یو۔پی میں پیدا ہوئے اور وفات19 جون 2006ءعلی گڑھ میں ۔ والد کا نام اختر جمیل تھا۔1938ءمیں دلی سے ہائی اسکول پاس کیا۔ 1940ءمیں علی گڑھ سے آئی۔اے کیا۔ 1945ءمیں علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم۔اے کیا اور اسی یونیور سٹی سے پی۔ایچ۔ڈی کیا ۔تعلیم پوری کرنے کے بعد مسلم علی گڑھ میں اردو کے لکچرر ہوئے،کچھ دنوں کے لئے یونیور سٹی آف لندن میں مہمان لکچرر ہوئے جہاں رلف رسل سے دوستی ہوئی۔پھر وہاں سے علی گڑھ آگئے اور 1974ءمیں صدر شعبہ اردو ہوکر 1979ءمیں سکبدوش ہوئے۔انکی شاعری کے تین مجموعے منظر عام پر آئے جن میں رگ جاں،شاخ نہال غم اور جستہ جستہ ہیں۔انکی دوسری تصانیف میںتنقیدیں،غالب،کلام سودا،بہ خار می رقصم، غالب ابتدائی دور ، دیوان قائم،اردو ادب آزادی کے بعد،آفتاب،خاص ہیں۔ وہ رسالہ فکر و نظر جو علی گڑھ سے نکلتا تھا اسکے مدیر بھی تھے۔ انہوں نے اردو ادب کے علاوہ انگریزی تصانیف کی بدولت بھی نمایاں حیثیت کے حامل ہیں۔نشست میں شامل محمد شاداب عالم، شہزور اختر،ڈاکٹر حبیب مرشد خاں،محمد نایاب عالم،محمد سہیم الدین نے خورشید الاسلام کے حیات و فن سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا
Source: social media
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
خانقاہ نظامیہ میں دو روزہ عرس نظامی 3 اور 4 نومبر کو
”عصر حاضر کا منفرد نعت نگارونعت خواں جنید ساحل“
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
انجمن باغ و بہار،برہ پورہ میں یاد کئے گئے شعری مجموعہ" رگ جاں "کے خالق۔ خورشید الا سلام
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
خانقاہ نظامیہ میں دو روزہ عرس نظامی 3 اور 4 نومبر کو
”عصر حاضر کا منفرد نعت نگارونعت خواں جنید ساحل“
انجمن باغ و بہار،برہ پورہ میں یاد کئے گئے شعری مجموعہ" رگ جاں "کے خالق۔ خورشید الا سلام