ہندستان کے مشہور صوفی بزرگ اور جلیل القدرعالم ربانی خطیب البراہین حضرت صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی محدث بستوی علیہ الرحمہ کا بارہواں عرس مقدس 3 اور 4 نومبر کوخانقاہ قادریہ برکاتیہ نظامیہ اگیاشریف میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہوگا۔ خطیب البراہین،محی السنہ،عارف باللہ،تاج الاصفیا،حضرت علامہ صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی،مصباحی محدث بستوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی (ولادت21/رجب 1346ھ- 15/ جنوری 1928ء)کوموضع اگیاپوسٹ دودھاراضلع بستی یو پی میں ہوئی۔ آپ بلندپایہ شیخ الحدیث،عمدہ صدر المدرسین،ماہر محدث و فقیہ،متعددکتابوں کےمصنف،منفردالمثال خطیب،شیخ طریقت،مصلح امت اور استاذ الاساتذہ تھے۔ (یکم جمادی الاولی1434ھ/14مارچ2013ء جمعرات صبح 08:00 بجے) نظامی منزل اگیاشریف میں وصال فرمایا۔ مزار مبارک خانقاہ نظامیہ میں مرجع خلائق ہے۔آپ کے تلامذہ سیکڑوں کی تعدادمیں ملک وبیرون ملک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ کے مریدین،متوسلین لاکھوں کی تعداد میں ملک اور بیرون ممالک میں بڑی تعداد میں موجود ہیں ہر سال خانقاہ قادریہ برکاتیہ نظامیہ آگیا شریف میں آپ کا سالانہ عرس پاک نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے عقیدت مند آتے ہیں اورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سجادہ نشین حبیب العلماعلامہ شاہ صوفی محمد حبیب الرحمن رضوی مصباحی کے فرزند اورانڈیا بزم نظامی کے جنرل سکریٹری مولانا ضیاء المصطفیٰ نظامی نے بتایا کہ 3 نومبر کو صبح فجر کی نماز کے بعد مزارشریف پر عرس پاک کی تقریب کاآغاژتلاوت قرآن پاک سے شروع ہوگا۔ .ظہر کی نماز کے بعد چادر پوشی اور گلپوشی کا سلسلہ شروع ہو کر شام تک جاری رہے گا۔ رات کو نماز عشاء کے بعد نظامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ملک کے مشاہیر علمائے کرام اورشعراءاسلام شرکت کریں گے، 4 نومبر کی صبح 8 بجے قل شریف اوردعاءپر عرس نظامی کااختتام ہو گا۔
Source: social media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں واقع اسکول کا مدھیامک میں سو فیصد ریزلٹ رہا
بیل گچھیا اردو ہائی اسکول (کو-ایڈ) ہائر سکنڈری میں رابندر جینتی کی تقریب منائی گئی
بلال حسن نے کولکاتا مسکان فاﺅنڈیشن رشڑا کی سراہنا کی اور بچوں کو مبارکباد دی