سیما نچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مکتب مسجد رسول، تھانہ بستی، ضیاپوکھر میں ایک روزہ تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بامقصد پروگرام میں مولانا احسان قاسمی (نیپال)، مولانا سہیل قاسمی (ادارہ فلاح دارین)، حافظ انظار صاحب (دارالعلوم بہادرگنج)، ماسٹر گلزار صاحب، حافظ عبد الباری صاحب، سابق مکھیا گرام پنچایت بندرجھولا جناب صابر صاحب، پنچایت کے موجودہ مکھیا اکرام الحق صاحب اور ایس ڈی پی آئی بہار پردیش کے رکن عبد الماجد صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں طلبہ کو علمی اور اخلاقی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ اس موقع پر مکتب کے طلبہ نے اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں میں مدلل تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔پروگرام کی نظامت مولانا سہراب عالم مفتاحی نے انجام دی، جبکہ سیما نچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر جناب ظفر صادق صاحب نے مرکزی عنوان پر ایک جامع اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم محض کتابوں تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو معاشرے کی فکری، اخلاقی اور عملی ترقی کا ضامن بنتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے، کیونکہ ایک باشعور اور بااخلاق فرد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔مزید برآں، ظفر صادق صاحب نے اپنی تنظیم کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیما نچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مقصد صرف تعلیمی ترقی نہیں بلکہ طلبہ کی عملی تربیت بھی ہے تاکہ وہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کر سکیں اور مستقبل میں قوم و ملت کی خدمت کر سکیں۔یہ تعلیمی و تربیتی اجلاس طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا اور شرکاء نے اس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Source: Social Media
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت