Activities

”عصر حاضر کا منفرد نعت نگارونعت خواں جنید ساحل“

”عصر حاضر کا منفرد نعت نگارونعت خواں جنید ساحل“

پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ کی مدحت، تعریف وتوصیف، شمائل وخصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں نعت کیلئے لفظ مدحِ رسولﷺ استعمال ہوتا ہے، اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری وساری ہے، نعت لکھنے والے کو نعت گوشاعر جبکہ نعت پڑھنے والے کو نعت خواں یا ثنا خواں کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی صلاحیت سے نوازا ہے، جو اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذہانت کا لوہا منواتا ہے، جو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے اپنا قیمتی وقت اپنے شوق کی نذر کردیتا ہے۔ جنید ساحل کا نام بھی ان ہی لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ جنید ساحل اس دورِ نعت کے ایک منفرد شاعر ہیں، موصوف ضلع سیتامڑھی کے رہنے والے ہیںاور فی الحال کئی سالوں سے ممبئی کے مالوانی میں مقیم ہیں۔ یہ نوجوان شاعر ان دنوں کافی چرچا میں ہے ، کسی بھی مشاعرے میں نعت پاک پڑھ کر لوگوں کے دلوں میں گھر بنارہے ہیں۔ ان کی مقبولیت اس بات سے ظاہر ہے کہ ممبئی میں ”کاروانِ محبت“ایوارڈ سے موصوف کو اعجاز بخشا گیا۔ پہلے پہل تو جنید ساحل صرف نعت پاک محفلوں میں پڑھا کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں ایسی صلاحیت دی تھی کہ وہ نعت پڑھتے پڑھتے نعت لکھنے کیلئے باقاعدہ شاعری بھی شروع کردی، نتیجہ یہ ہوا کہ دور دور سے لوگ موصوف نعت خواں کو مشاعرے میں آکر سننے لگے۔ کم عمر اور چھوٹی جگہ سے اپنی شاعری کی شروعات کرنے والے جنید ساحل اب قومی وبین الاقوامی مشاعروں میں بھی اپنی شاعری سناتے نظر آتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ جنید ساحل اسی طرح ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا رہے اور اپنے گاﺅں اور ملک کا نام روشن کرے اور خصوصی دعا یہ ہے کہ بارگاہِ ایزدی میں اللہ تعالیٰ میرے عزیز جنید ساحل کو اپنی حفاظت میں رکھے ، ہر غم وآلام سے دور رکھے اور زمانے بھر کی خوشیوں کو اس کا مقدر بنادے۔(آمین)(قیصر محمود عراقی)

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments