تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ادبی نشست ومشاعرہ کا انعقاد معظم جاہی مارکٹ میں عمل میں آیا۔ آروگیہ اسپتال کے ڈائرکٹرڈاکٹر موہن گپتا اور اطیبب اعجاز نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ملند پرکاشن کے ڈائریکٹرشروتی کانت بھارتی نے پروگرام کی صدارت کی۔ گیت چاندنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرگووند اکشے نے بتایا کہ آج کی نشست میں مہیش کمار شرما کی ادارت میں شائع ہونے والے ماہانہ ادبی میگزین، کویتا کنج کے شمارے میں شائع ہونے والے مواد پر حیدرآباد کے باشعور ادیبوں نے اظہارخیال کیا۔ یہ رسالہ راشٹریہ کوی سنگم سنستھا کے زیراہتمام پچھلے 8 سالوں سے شائع ہو رہا ہے۔ ٹھاکر دنیش سنگھ ،ڈاکٹر پرملتا سریواستو ،رتناکلا مشرا ، پونم جودھپوری ، سدھا ٹھاکرنے رسالہ کے مضامین پراظہارخیال کیا۔ خلش حیدرآبادی نے کہا کہ شمالی ہندوستان میں گنگا اور جمنا دریا بہتے ہیں لیکن وہاں گنگا جمونی ثقافت نہیں ہے اور جنوب میں گنگا اور جمنا ندیوں کی عدم موجودگی کے باوجود حیدرآباد میں گنگا جمونی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔اطیب اعجاز نے کہا کہ آج کے سیمینار میں ناقدین نے بہت درست تجزیے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے میگزین میں اچھی نظموں کو جگہ دینے پر ادارتی بورڈ کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر موہن گپتا نے کہا کہ حیدرآباد میں گیت چاندنی کے پروگرام فعال طور پر منعقد کیے جاتے ہیں اور اس سے نئے شاعروں کو اسٹیج پر نظمیں پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آج حیدرآباد کے شعراءملک بھر کے مشاعروں میں اپنی تخلیقات پیش کر رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔صدارتی کلمات میں شروتی کانت بھارتی نے کہا کہ میگزین کا نام کویتا کنج اچھا اور معنی خیز ہے۔ اس میں شائع ہونے والی نظمیں ذہن کو چھو لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ میگزین میں ملک بھر کے شعراءکی نظمیں خوبصورتی سے شائع ہوئی ہیں۔اس موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں انیل کمار گپتا، ڈی پریم رااج، خلش حیدرآبادی، گووند اکشے، رتناکلا مشرا، محمد عبدالرشید ارشد، سری پونم جودھپوری،ڈاکٹر پرملتا سریواستو، سدھا ٹھاکر، اطیب اعجاز، ٹھاکر دنیش سنگھ اور شروتی کانت بھارتی نے کلام پیش کیا۔ پروگرام کی کوآرڈینیٹر رتناکلا مشرا نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔
Source: social media
شدت پسندوں کے ذریعہ قرآنی آیات کی غلط تشریحکو سمجھنا
سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد
بانسبیڑیا کی شگفتہ پروین کی یو جی سی نیٹ میں جونئیر ریسرچ فیلوشپ کے ساتھ شاندار کامیابی
گلاب اسپورٹنگ کلب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
زکریا اسٹریٹ میں’ نیومنی جیمس‘ کا افتتاح
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
مٹیا برج ٹرافک گارڈ کے آفیسر انچارج مسعود شوکت کی نمائندگی میں اسکول کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی ویک منایا
غالب انسٹی ٹیوٹ اور دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، پونے کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب کا انعقاد
سماجی کاموں کےلئے شری ڈاکٹر سی پی ورما کو اعزاز سے نوازا گیا
معہد النور کا دو روزہ سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر
کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔
وکست بھارت کی تعمیرمیں دیگر ہندستانی زبانوں کے ساتھ اردو کا غیر معمولی کردار ہوگا:ڈاکٹر شمس اقبال
مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر مدرسہ قرآنیا پرایمری اسکول میں ڈارئنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا
غالب اکیڈمی میںمحفل کلام غالب کا انعقاد