کولکاتا10مئی :ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ کےسید بابا مزار کے قریب واقع حجن لیلا میدان میں الحاج مرحوم محمد سلیمان انصاری کا سولہویں عرس شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ عر س شریف کے سلسلے میں دن بھر چلنے والے پروگرام کے آغاز میں قل شریف کا اہتمام کیاگیا۔ دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شاندار لنگر کا بھی انتظام تھا۔ شام کو عازمین حج کو استقبالیہ دینے کے علاوہ میلاد شریف کے علاوہ خانقاہ ہند الولی کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جو نہایت کامیاب رہا۔ اس پور ے پروگرام کا اہتما م الحاج مرحوم سلیمان انصاری صاحب کے صاحبزادے اور پوتوں نے مل کر کیا۔ ان میں الحاج محمد سلیم انصاری،الحاج محمد نسیم انصاری،محمد نعیم انصاری، الحاج ہمایوں اقبال، قیوم انصاری صاحب، شمس الدین انصاری، عاسیان انصاری، حشام الدین انصاری، مقیم انصاری اور محمد سلیمان انصاری کے عزیز و اقاریب نے اس پورے پروگرام میں حصہ لیا۔نعتیہ مشاعرے کی نقابت فرائض انوار الحق صاحب اور ایوب خان رومی نے انجام دیئے۔محمد شفیع عالم صاحب، جناب امتیاز عالم، ماسٹر ظہیر الاسلام صاحب وغیرہ موجود تھے۔ شعراءکرام ، آتش رضا،عبد الرحیم ہلچل ،جناب فروز مرزا، جناب مخدوم ارشد حبیبی، ڈاکٹر سلطان ساحر، ماسٹر محمد یوسف،محمد افضل خان صاحب، سلطان الحیات صاحب،جناب ظفر رائے پوری، جناب عرشیان علی حیدر، فخر الدین وارثی، خورشید وارثی، جناب خورشید بدر، جناب امتیار اسد وارثی، حاجی امتیاز حبیبی، وغیرہ موجود تھے۔کل ملا کر یہ ایک روزہ پروگرام نہایت شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ عشائیہ کا بھی اہتمام تھا۔
Source: Mashriq News service
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
گیان چندر پولی ٹکنک کالج میں صارفین بیداری پروگرام کا اہتمام
مسلمانوں نے سیاہ پٹی باندھ کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے
سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے
مسلمانوں نے سیاہ پٹی باندھ کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا