کولکاتا کے دورے پر آئے راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) کے ریاستی نائب صدر و اسٹیٹ مائینوریٹی کمیشن حکومت بہار کے سابق ممبر مظفر حسین راہی نے کہا کہ بہار کی آج جو حالت ہے ایسی حالت میں آر جے ڈی کی سیدھی لڑائی بھاجپا سے ہے۔ بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے مسٹر راہی نے کہا کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت کے راجہ نریندر مودی اور انکے سینا پتی امیت شاہ نے جو وقف ترمیمی بل لایا ہے اس کی آر جے ڈی مکمل مخالفت کر تی ہے اور اسے پوری طرح سے خارج کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بل کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ۔ یہ بل ہندوستان کی آئن جس کو بابا صاحب نے تیار کیا ہے،ہندوستان کے دستور اور آرٹیکل پچیس میں جو مذہبی آزادی دی گئی ہے اسے موجودہ حکومت چھیننا چاہتی ہے۔ہندوستان کے ہر شہری کو اپنے مذہبی ادارے میں جانے کی اجازت دی ہے ۔ ہندوستان کے دستور میںدیئے گئے اختیارات پر یہ شدید حملہ ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور بہار کے لیڈر آف دی اپوزیشن مسٹر تجسوی یادو کی قیادت میں بہار کا مسلمان اکٹھا ہوکر بل کی مخالفت کرتا ہے۔ اس بل کے خلاف پٹنہ میں ہزاروں مسلمان اکٹھا ہوئے تھے جس میں تجسوی یادو شامل ہوئے تھے۔اس سیاہ بل کو جب تک واپس نہیں لے لیا جاتا اس وقت تک تجسوی یادو کی قیادت میں ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی یہ نفرتی سرکار ہندوستانی مسلمانوں کا وجود کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ان کی آزادی کو چھین لینا چاہتی ہے۔مسلمانوں کے پرخوں نے اپنی جائیداد اللہ کی راہ میں وقف کی تھی تاکہ غریب اور یتیم مسلمان اس سے فائدہ حاصل کریں، وہ مفت میں تعلیم حاصل کریں، ان کے فلاحی کاموں کو اس سے پورا کیا جاسکے۔بی جے پی کی یہ سرکار ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ امیت شاہ کہتے ہیں کہ ہم نے مسلم مہیلاﺅں کی بھلا کےلئے بل لایا ہے۔ جبکہ بی جے پی میں ایک بھی مسلم مہیلا کی نمائندگی نہیں ہے وہ مسلم مفا دکی با ت کر رہے ہیں۔یہ سراسر جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ جس کی وہ بھلا کرنا چاہتے ہیں انہیں اعتماد میں لئے بغیر کس طرح سے وہ بھلا کریں گے۔آر جے ڈی ایک ایسے ہندوستان کا تصور کرتا ہے ۔ اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے مندروں میں سنکھ باجے اور مسجدوں میں ہو اذان، یہ ہندوستان کی وراثت ہے اور آر جے ڈی اس وراثت کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔ہم لوگ کسی بھی حالت میں ملک سے گنگا جمنی تہذیب کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔دستور کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف ہماری تحریک جا ری رہے گی۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دیگر ریاستوںمیں بدھان پریشد قائم ہے اسی طرح بنگال سرکار بھی یہاں بدھان پریشد قائم کرے تاکہ پسماندہ لوگوں کو بھی نمائندگی مل سکے۔
Source: Mashriq News service
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
آئی سی ایس سی کے امتحان میں اخناس اختر نے 94.8 فیصد لا کر قوم ملت کا نام روشن کیا