خضرپور میں واقع گیان چندر پولی ٹکنک کالج میں بچوں میں مختلف امور سے متلعق بیداری لانے کے سلسلے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلبا و طالبات نے کافی تعداد میں حصہ لیا گیا۔ یہاں کنزیو مر افیئرس کے علاوہ سائبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور بی آئی ایس برانچ کے لوگ موجود تھے۔ ان لوگوں نے بتایا کہ بچوں کو کنزیو مر کی رائٹس کے بارے میں بتایا گیا ۔ مذکورہ بالا تما م محکموں کے افسران موجود تھے۔کنزیو مر افیئرس کی جانب سے جوائنٹ ڈائرکٹر ، بی آئی ایس تیتھی سنہا ، ایس بی او اور بی آئی ایس کی جانب سے شری مرتنئے پرساد ، سائبر کرائم سیل ، لال بازار کی جانب سے مدھوریا بھٹاچاریہ ، اور سنجیت چکرورتی موجود تھے۔ ان کے علاوہ اسسٹنٹ دائرکٹر کلکتہ پورٹ ، آر او ، کنزیومر افیئرس ڈیپارٹمنٹ کی مو میتا داس اور کنزیو مر ویلفیئر آفیسر ، سی اے اینڈ ایف بی بی کے شری ارچسمان مکھرجی موجود تھے۔ان لوگوں نے طلبہ و طالبات کو صارفین کے حقوق، مارکیٹ میں معیاری مصنوعات کی شناخت ، غیر معیاری اشیاءسے بچاﺅ آئی ایس ایس مارک کی اہمیت، پیکٹ بند اشیائ، پر ایم آر پی ، وزن اور پیکنگ کے متعلق قوانین کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ کسی بھی مصنوعات کی خریداری سے پہلے اس کا لیبل اچھی طرح سے جانچ لیں۔اور کسی قسم کی دھوکہ دہی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کی شکایت درج کروائیں، پروگرام کا مقصد طلبہ میں صارفین کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں محفوظ خریداری کی جانب رہنمائی کرنا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ نے بھی اپنے سوالات رکھے جن کا ماہرین نے تسلی بخش جواب دیا۔ ضلعی سطح پر ایسے مزید پروگرام منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صارفین کے حقوق سے واقف کرایا جاسکے۔
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت