Activities

فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت

فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت

ہوڑہ : فردوس مسجد کے طرف سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں برادران وطن کو بھی شامل کیا گیا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں پولس افسران موجود تھے۔ جمعرات کو فردوس مسجد کے جنرل سکریٹری جناب بدرالدجی انصاری کی جانب سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب حافظ فیاض رضاءرضوی صاحب ملک پور، آئی سی مالی پانچ گھڑا، سابق کونسلر ساوتری دیوی ساﺅ ، ایڈ وکیٹ ہوڑہ کورٹ ونود کمار مشرا ، ڈاکٹر سی پی ورما، اور دیگر معزز حضرات شامل ہوئے۔مالی پانچ گھڑا تھانہ کے افسرانچارج کو تحفہ دے کر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اسی طرح ایڈ وکیٹ مشرا جی کو بھی گفٹ دے کر ان کا سواگت کیا گیا۔ امتیاز بھارتیہ نے راہل سنگھ پپو بھائی کو گلاب پیش کیا۔ اس افطار پارٹی کا مقصد آپسی بھائی چارے کو عام کرنا ہے۔سبھی لوگ مل جل کر رہیںیہ ہم لوگوں کی منشا ءہے۔اس افطار پارٹی کو کامیاب بنانے میں فیروز انصاری صاحب جناب محمد علی جوہر ، جناب محمد مسلم ماسٹر، محترمہ شمیمہ خان، شریمتی سرسوتی پنڈت نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر لوگوں کو گلاب پھول دیکر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments