Activities

سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*

سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*

موجودہ دور میں سرکاری پالیسیوں کے تحت سرکاری نوکریوں کے دروازوں پر کسی حد تک قفل لگ چکا ہے۔ نتیجتاً بیروزگاری منھ پھاڑے تعلیم یافتہ نئ نسل کو مایوسی اور افسردگی کا شکار بناچکی ہے اور ان کا مستقبل عمیق تاریکیوں میں غرقاب ہوتا نظر آرہا ہے۔ سارا اکادمی، ہوڑہ جس کے قیام کے بنیادی مقاصد نونہالان ملت کے مابین فروغ تعلیم، مقابلہ جاتی امتحانات کی رہنمائی اور روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں نتیجہ خیز راستے فراہم کرنا ہے۔ ماضی میں یہ تنظیم اپنے محدود وسائل کے ساتھ اپنے اساسی مقاصد پر کاربند رہی اور ان ہی سماجی خدمات کے سلسلے کو دراز کرنے کیلئے گذشتہ جمعہ، بتاریخ 28، فروری 2025، دن 2, بجے ادارہ امداد الغربا,شیب پور کے وسیع و عریض ہال میں ہوڑہ ضلع سطح پر ایک شاندار اور یادگار Job Drive Event منعقد کیا گیا, جس میں تقریبآ ضلع ہوڑہ، کولکتہ اور ہوگلی سے 93 امیدواروں نے شرکت کی۔ اس event میں ملک کے بنکنگ اور فنانس شعبے سے منسلکہ معروف کمپنیاں SBI, ICICI Bank, Axis Bank, Sodexo اورHDFC نے اپنی حصہ داری سے امیدواروں کے دلوں میں امید کی جوت جگادی۔ تمام امیدواروں نے اپنی شرکت اور انٹرویو کی کارروائی پر بیحد خوشی، اطمینان اور نۓ تجربے حاصل ہونے کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام شام 6,بجے ایک خوشگوار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس یادگار موقع پر بطور مہمانان کرام شری وویک مشرا (انودیپ فاونڈیشن) ، جناب ناصر زماں، سراج احمد، شاہد حسین، صاعقہ پروین، محمد ایوب انصاری نے اپنی شرکت سے پروگرام کو جلا بخشی ۔ اس ایونٹ کے تمام انتظامی امور کو تنظیم کے سکریٹری اے ربانی نے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سماجی کارکن صدام خان، محمد ساحل، حارث جلال، اظہر رشید، اختر علی اور محمد تسلیم پیش پیش رہے۔ ادارہ سارا اکیڈمی کے چیرمین رحمت امین نے اسکول ہال کی فراہمی پر ادارہ امداد الغربا کے مجلس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ وہ تمام شرکاء کا بھی دلی ممنونیت کے ساتھ استقبال کیا جنہوں نے اپنی قیمتی وقت صرف کر کے اس پروگرام کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کیا

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments