مغربی بنگال ضلع هگلی کے بانسبیڑیا (ماسٹر کالونی) سے تعلق رکھنے والی شگفتہ پروین بنت پرویز عالم نے UGC NET دسمبر 2024 کے امتحان میں جغرافیہ جیسے اہم مضمون میں اسسٹنٹ پرفیسر و جونئیر ریسرچ فیلوشپ (JRF) آل انڈیا رینک 3 حاصل کرکے اپنے والدین، خاندان و علاقے کا نام روشن کر دکھایا ہے۔ ان کے اس نمایاں کامیابی پر انکے والدین جن کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے، بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔ ان کی یہ کامیابی ملت کی ان تمام لڑکیوں کے لئے تحریک ہے جو اپنے تعلیم کے ذریعہ اپنا مستقبل تابناک بنانا چاہتی ہیں۔ واضح ہو کہ ٹیوشن کے ذریعہ اپنے اخراجات کو برداشت کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اب اتنی بڑی کامیابی بھی حاصل کر لی ہیں ۔ ماضی کے انکے کارنامے ان کی ہونہار ہونے کی دلیل ہے ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ سے حاصل کرتے ہوئے BSC و MSC (جغرافیہ) کے ساتھ ساتھ BED کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اہلیتی امتحانات پر اگر نظر ڈالی جائے تو مغربی بنگال اسٹیٹ ایلجیبلٹی ٹیسٹ (SET) برائے اسسٹنٹ پرفیسر ، بہار TET و CTET کی اہلیتی سند سے بھی اللہ نے انکو نوازا ہے ۔یہ ایک ہونہار طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مصنفہ بھی ہے جن کی تصنیف شدہ ہائر سیکنڈری جغرافیہ کتاب بذریعہ عفّان پبلیکیشنز (کولکاتا) سے مغربی بنگال کے بیشتر طلباء استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اللہ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور اعلیٰ عہدہ پر فائز کرے آمین ۔
Source: Social Media
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام