Activities

سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی

سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی

( زاہد احمد )وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب سے یہاں سینکٹروں ضرورت مندوں اور غریب مریضوں کی صحت کی مفت جانچ کی گئی ۔ راجر ہاٹ کے رائے گاچھی علاقے میں کافی تعداد میں اردو بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں انہیں علاج کےلئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹرنے ان کے لئے مفت میں صحت کی جانچ کےلئے موقع فراہم کیا ۔ اور اس موقع کا لوگوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ یہاں ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ مختلف شعبوں میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔یہاں ہر ہفتہ لوگوںکی مفت صحت کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یہاں گیارہ سعدیہ اسکوائر میں واقع اس ہیلتھ سنٹر میں صحت کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاںلوگوں کو مفت میںعلاج فراہم کیا گیا۔ اور یہ اعلان کیا گیا کہ ہر ہفتہ اسی طرح سے لوگوں کو مفت صحت کی جانچ کی جائے گی۔ اس علاوہ وکیلس ہیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر میں او پی ڈی میں مفت میں علاج کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرموجود سابق ڈپٹی کمشنر آف پولس سید کفیل احمد ہاشمی صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد احمد صاحب نے یہ محسوس کیا کہ ان دنوں علاج مہنگا ہونے کے ساتھ دوائیوںکی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہے جو غریب اور عام مریضوں کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے ہفتہ میں ایک دن غریبوں اور ضرورت مند مریضوں کا مفت میں علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کےلئے او پی ڈی بھی کھول دیا ہے۔ جہاں لوگ جاکر مفت میں علاج کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سنٹر میں دیگر اسپتالوں کے مقابلے کافی کم قیمت پرمختلف اسپیشلسٹ بیماریوں کا علاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ان میں پلس اور بلڈ پریشر کی اسکریننگ، کارڈیک اسکرینینگ، ہائٹ اور ویٹ میزرمنٹ، انکو اسکرینینگ ، بے بی اسکرینننگ، آﺅ ٹ ڈﺅر علاج، گائنی اور انفر ٹیلیٹی، نیوٹریشنل کاﺅنسلنگ وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر ہوئے پروگرام کے موقع پر علاقے کے ایم ایل اے تاپس چٹرجی، ضلع سبھا دھی پتی کے رکن، آفتاب الدین ، راجر ہاٹ کے آئی سی سیدرضاءالکریم ۔ کونسلر رحیمہ بی بی، کونسلر ارتریکا بھٹاچاریہ، ڈائرکٹر ساجد احمد، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈائرکٹر عنایت علی، شرافت علی، سیس محمد، مدینہ مسجد کے مولانا شہاب الدین علی صاحب،زائد احمد، مطیعور منشی، شاہین منشی، فردوس منشی، ساحر صدیقی، نظام علی، شخاوت حسین، ڈاکٹر کوشل کمار، عابد خان، ایڈو کیٹ اسیم ساہاوغیرہ موجود تھے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments