کولکاتا14مئی بزم خادم الحجاج کی جانب سے اس سال بھی مرد و خواتین عازمین حج کو فیئر ویل دیا گیا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں عازمین حج کے علاوہ علاقے کے لوگ موجود تھے۔اس بار یہاں سو سے بھی زیادہ عازمین حج کو فیئر ویل دیا گیا۔گزشتہ 23برسوں سے یہاں عازمین حج کو فیئر ویل دیا جا تا ہے۔ حج کے دوران ایک حاجی کو جن چیزوںکو ضرورت پڑ سکتی ہے وہ تمام چیزیں یہاں فراہم کی جا تی ہیں۔ادارہ کے روح رواں جناب پرویز اختر صابر صاحب اور ان کے ساتھیوں نے مل کر اس پروگرام کا اہتما م۔ خضر پور کےم منشا تلہ میں واقع حاجی محسن ہال میںعازمین حج کو فیئر ویل دیا گیا۔ یہاں خواتین عازمین حج کےلئے الگ سے انتظام ہوتا ہے۔ علماءکرام حج پر جانے والوں کو اپنا تجربہ بتاتے ہیں۔ انہیں کیا کرنا چاہئے کیسے رہنا چاہئے یہ تمام باتیں انہیں بتائی گئیں۔ حج کے ارکان کے بارے میںبتایا گیا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ بتائی گئی کہ سبھی کےلئے دعا کریں ۔ دعا میںکسی طرح کی کنجوسی نہ کریں۔ واضح رہے کہ یہاں ڈیڑھ سو سے زیادہ عازمین کرام کو فیئر ویل دیا گیا۔ ان کےلئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ یہ سارا کام علاقے کے لوگ ہی کرتے ہیں۔ اس موقع پر تمام لوگوں میں اردو میںحج سے متعلق لکھا ہوا ایک کتابچہ بھی تقسیم کی گئی۔ جس میں حج کے تمام ارکان کا ذکر تھا۔ عام طور پر اصل حج پانچ دنوں میں مکمل ہوجاتی ہے۔ا س دوران عازمین حج کو کیا کرنا ہے یہ ساری باتیں کتابچہ میںلکھی ہوئی تھی۔تمام عازمین حج کرام کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تمام عازمین حج کرام کو کچھ نمبر دیئے گئے او ر ان سے کہا گیا کہ اگر انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوئی تو وہ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کئی لوگوں نے عازمین حج کرام سے صبر کرنے کی تلقین کی۔ اگر کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوتو اسے برداشت کریں۔گزشتہ سال رہائش کو لے کر کافی مسئلہ ہوا تھا۔
Source: Mashriq News service
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
گیان چندر پولی ٹکنک کالج میں صارفین بیداری پروگرام کا اہتمام
مسلمانوں نے سیاہ پٹی باندھ کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے
سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے
مسلمانوں نے سیاہ پٹی باندھ کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا