معروف افسانہ نگار انیس رفیع صاحب کا عید الاضحیٰ کے دن انتقال ہوگیا تھا۔ کسی کو یہ یقین نہیں ہورہا تھا کہ انیس صاحب اتنی جلدی اور اچانک چلے جائیں گے۔ ان کی موت سے ادب کی دنیا میں ایک خلاءپیدا ہوگیا ہے جس کو بھرنے میںکافی وقت لگ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بنگال کی مختلف تنظیموں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے محمد جان ہائی اسکول کولکاتا میں ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں انجمن ترقم اردو مغربی بنگال کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس جلسے کی صدارت پروفیسر منصور صاحب نے کی۔ جبکہ نقابت کے فرائص انجمن کے صدر اظہار عالم نے انجام دیئے۔سبھی لوگوں نے انیس رفیع صاحب کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی۔انجمن کی جانب سے اس موقع پریہ اعلان کیا گیا کہ انیس رفیع کے سلسلے میں ایک سمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں مقالہ پڑھنے والوں کے مقالے کو لے کر ایک کتاب شائع کی جائے گی۔ جس کی تائید سابق کونسلر اور انیس رفیع صاحب کے بھتیجے شمیم انور خان نے کی۔ وہ بھی اس موقع پرجلسے میں موجود تھے۔اس موقع پر موجود ہندی کے پروفیسر ستیہ پرکاش تیوار ی نے کہا کہ مرحوم انیس رفیع کے افسانوں کی کتاب کو جو ہندی میں بھی دستیاب ہے اسے پڑھ کر وہ بھی ان پر مضمون لکھیںگے۔یہاں موجود زیادہ تر لوگوں نے مرحوم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم انیس رفیع صاحب کے ساتھ ان کے ہم عصروںکوذکر کیا اور انیس صاحب کے کارناموں کا اجاگر کیا۔پروفیسر منصور صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میںکہا کہ جو بھی لوگ ادب سے جڑے ہوئے ہیں یا کسی بھی فیلڈ میں ہوں انہیں چاہئے کہ اپنے کارناموں کو ایک کتاب شکل دے ۔ کیونکہ اسے کے سہارے وہ زندہ رہیں گے ورنہ بہت سے ماہر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ لوگ انہیں بھلا دیتے ہیں۔انہوں نے انجمن کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنا مجلہ یا کتابچہ وغیرہ چھاپتا رہے تاکہ لوگوں کو انجمن کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔تقریر کرنے والوں میں ادارہ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر، عامر امین صحاب، ڈاکٹر نہال ، دلشادالحق، محمد افضل خان، انیس الرحمان، ساجد بھائی،وغیرہ نے تقریر کی ۔
Source: Mashriq News service
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا