Activities

بیل گچھیا اردو ہائی اسکول (کو-ایڈ) ہائر سکنڈری میں رابندر جینتی کی تقریب منائی گئی

بیل گچھیا اردو ہائی اسکول (کو-ایڈ) ہائر سکنڈری میں رابندر جینتی کی تقریب منائی گئی

دنیائے ادب شعر و ادب میں جب بھی بات بنگلہ زبان کی ہوگی تو مغربی بنگال میں بنگلہ شاعری کو جوبرتری حاصل ہوئی ہے بلاشبہ گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی شاعری کو وہ مرتبہ خاص ہے اور جب نوبل پرائز کا ذکر ہوگا تو ہندستان میں پہلی بار بنال میں گرودیو ارابندر ناتھ ٹیگور کو یہ اعلیٰ اعزاز حاصل ہے۔ چنانچہ ان کی مقبول ترین نظم ”گیتانجلی“ ہے جو عالمی سطح پر درجنوں زبان میں اس کے ترجمے شائع ہوئے۔ چنانچہ آج 8 مئی بیلگچھیا اردو ہائی اسکول (کوایڈ) ہائر سکنڈری میں عالمی شہرت یافتہ بنگلہ شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی 163 ویں جیانتی اسکول ہذا میں محدود پیمانے پر منائی گئی۔ اس موقع پر مذکورہ بالا خیالات کا اظہار طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی موجودگی میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ناصر نے اپنی تقریر میں کیا علاوہ ازیں امبرین آفتاب نے بھی رابندر ناتھ ٹیگور کی خدمات کا مختصراً جائزہ لیا۔ اس موقع پر جمیل احمد، افسر حسین، منان عالم، سراج خان اور میمون نساءنے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ بچے بڑے انہماک سے ٹیگور کی ادبی خدمات کو سن کر سنجیدگی کا احساس دلارہے تھے۔ آخر میں ہیڈ ماسٹر اسکول ہذا نے اظہار تشکر پر اپنی باتوں کا اختتام کیا اور بچوں کو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments