غریبوں اور کمزور طبقہ کے لئے کام کرنے والا ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ کا مشہور سماجی ادارہ بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازکر ا ن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہاں سر سید احمد ہائی اسکول ٹکیہ پاڑہ میں ہونے والے اس پروگرام میں علاقے کے ایم ایل اے اروپ رائے نے حصہ لیا اور کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایجوکیشن کے سلسلے میں انہیں کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہوگی وہ مدد کرنے کےلئے تیار ہیں۔ دوسری طرف اس موقع پر موجود ہوڑہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سجئے چکرورتی نے اس موقع پر یہ یقین دہانی کرائی کہ بیت المال اگر جگہ کی شناخت کر تا ہے تو اسے بیت المال کےلئے الاٹ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر مدھیامک کے پچیس اور ہائر سکنڈری کے اکیس طلبا و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انہیں انعامات کے طو رپر ایک مومنٹو، ایک بیگ، ایک سرٹیفیکٹ ، ایک پھولوںکا اسٹک اور ایک ہزار روپئے نقد دی گئی ۔ اس میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہی یہاں صرف اردو والوں کو ہی نہیں بلکہ ہندی میڈیم ، انگریزی میڈیم ، ہندی اور بنگالی میڈیم کے بھی طلبا و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساجد حسین کو خصوصی طور پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سال ہائر سکنڈری امتحان میں ساجد حسین نے پورے مغربی بنگال میں ساتواں مقام حاصل کرکے پہلا اردو میڈیم کا طالب علم بن گیا جس نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔انہیں تمام انعامات کے علاوہ پانچ ہزار روپئے نقد دیئے گئے۔ اس پورے پروگرام کی کامیاب کا سہرا ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر اکبر علی، صدر جلال خان ، صلاح الدین صاحب اور ادارہ کے تمام سرگرم ممبروں کے سر جا تا ہے۔اس پروگرام کی کامیابی ان کی مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔اس طرح یہ پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔پروفیسر منصور عالم اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے بچوںکو مشورہ دیا کہ وہ جس سبجیکٹ میں بہتر ہوں اس پر خصوصی توجہ دیں اور اسی کے سہارے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی مثال بھی دی اور کہا کہ جس میں وہ بہتر تھے اسے میں وہ آگے گئے۔ دوسری طرف انہوں نے بیت المال کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلمانوں کی اس کی خاص ضرورت ہے۔
Source: Mashriq News service
سر زمین بانکڑہ میں ادارہ محفل خوش رنگ کی نعتیہ نشست و جلسہ استقبالیہ
سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا
نوا سخن بیاد شہود کا ۸واں مشاعرہ موہت منچ ، پائیک پاڑا میں منعقد کیا گیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم
سر زمین بانکڑہ میں ادارہ محفل خوش رنگ کی نعتیہ نشست و جلسہ استقبالیہ
سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا
نوا سخن بیاد شہود کا ۸واں مشاعرہ موہت منچ ، پائیک پاڑا میں منعقد کیا گیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
زکریہ اسٹریٹ میں یوتھ بہاری و مارواڑی اکھاڑہ کی جانب سے لوگوںمیں شربت کی تقسیم
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام